سماج

ریاضی اور سائنس میں لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں، مگر دقیانوسی سوچ رکاوٹ

يونیسکو نے اپنی ايک تازہ رپورٹ میں انکشاف کيا ہے کہ لڑکیاں ریاضی اور سائنس جیسے مضامین میں لڑکوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔ لیکن سماج کی قدامت پسند سوچ ان کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔

ریاضی اور سائنس میں لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں، مگر دقیانوسی سوچ رکاوٹ
ریاضی اور سائنس میں لڑکیاں لڑکوں سے کم نہیں، مگر دقیانوسی سوچ رکاوٹ 

یونیسکو نے اپنی ايک تازہ رپورٹ میں اس مفروضے کو غلط قرار دیا ہے کہ لڑکیاں ریاضی میں لڑکوں سے کم تر ہوتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے تعلیم کی عالمی صورت حال کے حوالے سے حال ہی میں اپنی تازہ رپورٹ شائع کی۔Deepening the debate on those still left behind, an annual UNESCO gender report کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسکولوں میں لڑکیاں ریاضی کے مضمون میں لڑکوں کی طرح ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ابھی ان کی راہ ميں بہت ساری رکاوٹیں موجود ہیں جو انہیں آگے بڑھنے سے روک رہی ہیں۔

Published: undefined

یونیسکو نے اپنی یہ رپورٹ 120ملکوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں کرائے گئے سروے کی بنیاد پر تیار کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حالانکہ ابتدائی برسوں میں ریاضی کے معاملے میں لڑکے لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لیکن یہ خلیج سیکنڈری سطح پر ختم ہو جاتی ہے۔حتیٰ کہ دنیا کے سب سے کمزور اور پسماندہ ملکوں میں بھی لڑکیوں نے اس معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ بعض ملکوں میں تو صورت حال اس کے برعکس ہے۔ مثلاً ملیشیا میں 14برس کی عمر (آٹھویں درجے) میں لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ بہتر تھی۔ جبکہ کمبوڈیا میں یہ بہتری 3 فیصد اور فلپائن میں 1.4 فیصد تھی۔حتیٰ کہ کانگو میں بھی لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں کے مقابلے میں 1.7 فیصد بہتر تھی۔

Published: undefined

تعصب اور دقیانوسی سوچ سب سے بڑی رکاوٹيں

یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالانکہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان کے ساتھ تعصب ہوتا ہے اور قدامت پسند سوچ ایک عرصے سے لڑکیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپر پرائمری اور سیکنڈری درجات میں ریاضی میں بہتر کارکردگی کرنے کے باوجود ریاضی کی اعلی تعلیم میں لڑکے لڑکیوں سے آگے ہیں۔ یہ صورت حال دنیا کے تمام ملکوں میں ہے۔

Published: undefined

سائنس کے مضمون میں بھی یہی صورت حال ہے۔سیکنڈری اسکولوں میں تو لڑکیاں سائنس کے مضامین میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود سائنس، ٹيکنالوجی، انجینيئرنگ اور میتھ میٹکس (STEM)کے شعبوں میں لڑکیو ں کے لیے کیریئر بنانے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان کو درپیش سماجی رکاوٹیں ہیں۔

Published: undefined

ریڈنگ میں بھی لڑکیاں لڑکوں سے آگے

یونیسکو کی اس رپورٹ کے مطابق لڑکیاں صرف ریاضی اورسائنس میں ہی لڑکوں سے بہتر نہیں ہیں بلکہ وہ مطالعہ (Reading) میں بھی لڑکوں کو مات دے رہی ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق پرائمری تعلیم میں سب سے زیادہ فرق سعودی عرب میں ہے۔ جہاں گریڈ فور میں ریڈنگ میں مہارت حاصل کرنے والی لڑکیوں کی تناسب 77 فیصد ہے جب کہ لڑکوں کا اس سے کم ہے۔اسی طرح تھائی لینڈ میں بھی ریڈنگ کے معاملے میں لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے 18 پوائنٹ آگے ہیں جب کہ ڈومنیک جمہوریہ میں یہ 11 پوائنٹ اور مراکش میں لڑکوں کے مقابلے 10پوائنٹ زیادہ ہے۔حتی کہ لتھوانیا اور ناروے جیسے ان ممالک میں جہاں ابتدائی گریڈ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ریڈنگ کی سطح برابر تھی 15 برس کی عمر تک پہنچتے پہنچتے لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Published: undefined

یونیسکوکے گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ کے ڈائریکٹر مانوس انٹونینس کا کہنا تھا، ''گو کہ آج لڑکیاں ریڈنگ اور سائنس کے معاملے میں لڑکوں سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور بعض ملکوں ميں انہوں نے ریاضی میں ان پر سبقت بھی حاصل کرلی ہے لیکن ان کے ساتھ روا تعصب اور قدامت پسند سوچ کی وجہ سے ریاضی کی بلندیوں تک پہنچنے کے ان کے امکانات کم ہی ہیں۔"

Published: undefined

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اس رپورٹ کے حوالے سے کہا، ''لڑکیاں یہ ثابت کر رہی ہیں کہ اگر انہیں تعلیم کے بہتر مواقع ملیں تو وہ بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined