سماج

گھر کی کھڑکی کے نیچے شور مچانے پر پانچ نوجوان قتل

شور بھی صحت کے لیے نقصان دہ آلودگی کی ایک قسم ہے۔ایک واقعے میں تو شور کئی انسانوں کی موت کی وجہ بن گیا۔ ایک روسی نے اپنے گھر کے نیچے بلند آواز میں گفتگو کرنے والے پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

گھر کی کھڑکی کے نیچے شور مچانے پر پانچ نوجوان قتل
گھر کی کھڑکی کے نیچے شور مچانے پر پانچ نوجوان قتل 

روسی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ خونریز واقعہ ماسکو سے تقریباﹰ 300 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف واقع ایک چھوٹے سے شہر ژیلاتما میں ہفتہ چار اپریل کو رات گئے پیش آیا۔ ایک رہائشی عمارت کے مرکزی دروازے کے سامنے کھڑے پانچ نوجوان آپس میں بہت بلند آواز میں گفتگو کر رہے تھے۔

Published: undefined

یہ بات عمارت کے ایک ایسے رہائشی کو بہت ناگوار گزری، جس کے فلیٹ کی کھڑکی کے عین نیچے یہ پانچوں نوجوان آپس میں کسی بحث میں مصروف تھے۔

Published: undefined

اس مکین نے، جس کی عمر بتیس سال بتائی گئی ہے، اپنے فلیٹ کی بالکونی پر جا کر ان نوجوانوں کو اپنی آواز نیچی رکھنے کے لیے کہا تو اطراف کے مابین زبانی جھگڑا شروع ہو گیا۔

Published: undefined

روس میں جرائم کی تفتیش کرنے والی مرکزی تحقیقاتی کمیٹی نے آج اتوار کے روز بتایا کہ جب یہ جھگڑا زیادہ ہو گیا، تو شور کی شکایت کرنے والا شخص مشتعل ہو کر شکار کے لیے استعمال کی جانے والی اپنی بندوق لے کر نیچے عمارت کے مرکزی دروازے تک گیا اور اس نے فائرنگ کر کے ان نوجوانوں کو قتل کر دیا۔

Published: undefined

تفتیشی حکام کے مطابق پانچوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان عورت تھی اور باقی چاروں مرد۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد مبینہ قاتل کو اس کے گھر کے قریب سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ کچھ دیر بعد پولیس نے اس کے گھر سے اس جرم میں استعمال ہونے والی بندوق بھی برآمد کر لی۔ وسطی روس کے جس علاقے میں اس جرم کا ارتکاب کیا گیا، وہاں بھی کورونا وائرس کی وبا کے باعث عام لوگوں کے اپنے گھروں سے نکلنے پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح جزوی پابندی عائد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined