سماج

شیر کی صبح خیزی، لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی

نیروبی میں ایک شیر اچانک مصروف رہائشی علاقے پہنچ گیا، جسے دیکھتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صبح کی بھیڑ میں شیر کو شامل پا کر لوگوں نے جان بچانے کی خاطر بے اختیار دوڑ لگا دی۔

شیر کی صبح خیزی، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں
شیر کی صبح خیزی، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں 

افریقی ملک کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے نواحی علاقے کی ایک مارکیٹ ایریا میں نکل آنے والے شیر کا تعلق شہر کے جنوب میں واقع نیشنل پارک سے بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

نوجوان شیر کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر جان بچانے کی فکر میں مبتلا ہو گئے۔ نیروبی نیشنل پارک کینیا کے دارالحکومت کی ایک نواحی رہائشی بستی اونگاٹا رونگئی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

Published: undefined

شیر کو تحویل میں لے لیا گیا

خوفزدہ افراد نے پولیس اور کینین وائلڈ لائف سروس کو ہنگامی نمبر پر فون کر کے مطلع کیا۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے انتظامی حکام نے فوری طور پر رینجرز کی تعیناتی بھی کر دی۔ شیر کو زخم آنے کی صورت میں خصوصی ویٹرنری یا ڈنگر ڈاکٹر کو بھی موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ شیر کو دیکھنے کے لیے خوفزدہ افراد کا ہجوم بھی فاصلے پر کھڑا ہو گیا تھا۔

Published: undefined

وائلڈ سروس کے اہلکاروں نے شیر کو دور سے انجیکشن ڈارٹ سے بے ہوش کر کے اپنے کنٹرول میں لیا۔ اس شیر کو کامیابی اور بغیر نقصان پہنچائے ایک ڈنگر ڈاکٹر کی نگرانی میں نیشنل پارک منتقل کیا گیا۔ نیشنل پارک کے حکام کے مطابق ہوش آنے پر شیر کو واپس جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

Published: undefined

خوف کا وقت

ایک یونیورسٹی اسٹوڈنٹ روزلین وینگارے نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیر کی آمد نے ایک خوف کی کیفیت پیدا کر دی تھی کیونکہ صبح کے وقت بچے اسکولوں کو جا رہے تھے اور لوگ شاپنگ اور روزگار یا دفاتر کے لیے گھروں سے باہر اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ تھے۔

Published: undefined

اونگاٹا رونگئی کے شہریوں نے حکام سے کہا ہے کہ نیشنل پارک کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایک دفعہ جنگلی جانور نے کسی انسان پر حملہ نہیں کیا تو ہو سکتا ہے کہ اگلی مرتبہ حملے سے انسانوں کو زخمی یا ہلاک کر دے۔ نیشنل پارک دارالحکومت نیروبی کے مرکزی علاقے سے صرف سات کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

Published: undefined

جانوروں کے پارک سے نکلنے کے واقعات

لوگوں کا خیال ہے کہ حکومت نیشنل پارک کی سکیورٹی پر توجہ نہیں دے رہی اور ان کا دیرینہ مطالبہ ابھی تک حکام نے شاید مناسب انداز میں سنا ہی نہیں۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیروبی چالیس لاکھ نفوس کا ایک بڑا شہر ہے اور اس میں ایک یا ایک سے زیادہ خطرناک جانوروں کا اچانک نکل آنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور ماضی میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

دسمبر سن 2019 میں ایک شیر نے باہر نکل کر ایک انسان پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا تھا۔ مارچ سن 2016 میں نیشنل پارک سے نکلنے والے شیر کو اس وقت گولی مار دی گئی جب اُس نے ایک شہری کو حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ گولی لگنے سے شیر کی موت ہو گئی تھی۔ سن 2016 کے مہینے فروری میں دو شیر نیروبی کی ایک کچی بستی کیبارا میں پھرتے رہے اور پھر واپس جنگل میں لوٹ گئے۔ کیبارا کی بستی انتہائی گنجان آباد ہے۔

Published: undefined

نیروبی نیشنل پارک

کینیا کے اس نیشنل پارک کو جانوروں کے تحفظ کی بڑی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے کیونکہ شہر کی بلند و بالا عمارتوں کے انتہائی قرب میں جنگلی حیات کی کئی اقسام بھی سرسبز اور گھنے جنگلات میں پائی جاتی ہیں۔

Published: undefined

اس نیشنل پارک کے وسیع و عریض رقبے پر ناپید ہونے کے خطرے سے لاحق جنگلی حیات کو مناسب اور بھرپور تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ اس جنگلی حیات میں شیر، چیتے، گینڈے، زرافے، زیبرا اور جنگلی بھینسیں شامل ہیں۔ اس پارک کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں پارک بنایا گیا ہے، وہاں انسانی آبادیوں کے نمودار ہونے سے پہلے، کئی صدیوں سے یہ شیروں ہی کی نشو و نما کا علاقہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined