سماج

کوئی شکایت ہے تو رابطہ کریں، فرانسیسی ڈرگ ڈیلرز کا نوٹس

پیرس کی رہائشی عمارت میں آویزاں کیے گئے ایک نوٹس میں ڈرگ ڈیلرز نے واضح کیا گیا ہے کہ وہ اس عمارت کے باسیوں کو تنگ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ کہ کوئی بندہ بھی ان کے ملازمین کے کاموں میں رخنے مت ڈالے۔

کوئی شکایت ہے تو رابطہ کریں، فرانسیسی ڈرگ ڈیلرز کا نوٹس
کوئی شکایت ہے تو رابطہ کریں، فرانسیسی ڈرگ ڈیلرز کا نوٹس 

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک بلند وبالا رہائشی عمارت میں آویزاں کیے گئے ایک نوٹس نے اس بلڈنگ کے باسیوں کو ایک عجیب مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ شہر کے پرشین ڈسٹرکٹ میں واقع اس ہائی رائز بلڈنگ میں یہ نوٹس مبینہ طور پر ڈرگ ڈیلرز نے لگایا تھا۔

Published: undefined

اس نوٹس میں تحریر ہے کہ مقصد کسی کو تنگ کرنا ہرگز نہیں ہے بلکہ ڈرگ ڈیلرز اس عمارت کے رہائشیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے ملازمین کو اس عمارت میں اپنی کاروباری مصروفیات کے دوران تنگ نہ کیا جائے۔

Published: undefined

یہ عمارت پیرس کے جس علاقے میں واقع ہے، وہاں حالیہ دنوں میں ڈرگ مافیا کی موجودگی بڑھی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس مقام پر متعدد ڈرگ ڈیلرز فعال ہیں، جو نشہ آور مواد کی ڈیلیوری گھروں پر کرتے ہیں۔

Published: undefined

نوٹس میں اہم پیغام کیا تھا؟

پیرس کی اس بلڈنگ کی لفٹ پر آویزاں کیے گئے اس نوٹس میں ڈرگ ڈیلرز نے مزید لکھا کہ 'اس عمارت میں نہ تو زیادہ گند مچایا جائے گا اور نہ ہی شور کیا جائے گا۔ ملازمین خاموشی سے اپنا کام کریں گے‘۔

Published: undefined

اس نوٹس میں یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ اس بلڈنگ کے رہائشی ڈرگ ڈیلرز کے ملازمین کو ہراساں مت کریں۔ مبینہ طور پر یہ نوٹس اس عمارت میں رہنے والے ڈرگ ڈیلرز کی طرف سے لگایا گیا ہے۔ اس نوٹس میں مزید لکھا گیا کہ 'ہم آپ کی روزمرہ کی زندگی میں خلل نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف اپنا کام کرنا چاہتے ہیں‘۔

Published: undefined

اس نوٹس کی تصویر فرانس کے روزنامہ لے پریسنین نامی اخبار نے اپنی ہفتے کے اشاعت میں شائع کی۔ اس نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ 'ملازمین پر چیخا یا چلایا نہ جائے۔ اگر کوئی شکایت یا مسئلہ ہے تو ہم سے رابطہ کرنے سے مت ہچکچایا جائے۔‘‘

Published: undefined

اس بلڈںگ کے کچھ رہائشیوں نے اس نوٹس کو ایک مذاق کے طور پر لیا ہے تو کچھ کا خیال ہے کہ یہ اشتعال انگیزی ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ ڈرگ ڈیلرز نے انہیں انتہائی غیر محسوس طریقے سے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے کاموں میں خلل ڈالا گیا تو وہ پرتشدد کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined