سماج

ڈنمانرک شفاف ترین تو صومالیہ بدعنوان ترین ملک، امریکہ میں بدعنوانی بڑھی

بدعنوانی سے متعلق سالانہ عالمی رپورٹ کے مطابق ہنگری اور ترکی جیسے ممالک میں کرپشن بڑھا ہے جبکہ امریکا بیس ’شفاف ترین‘ ممالک کی فہرست سے باہر۔ ہندوستان اور پاکستان کی پوزیشن میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔

کون سا ملک کتنا بدعنوان ہے؟ نئی عالمی فہرست جاری
کون سا ملک کتنا بدعنوان ہے؟ نئی عالمی فہرست جاری 

جرمن دارالحکومت برلن میں قائم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ میں دنیا کے دو تہائی ممالک نے ایک سو میں سے پچاس سے بھی کم پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ایک سو نمبر حاصل کرنے والے ملک کو ’شفاف ترین‘ اور صفر نمبر حاصل کرنے والے ملک کو ’بدعنوان ترین‘ ملک کا درجہ دیا جاتا ہے۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

کرپشن سے متعلق جاری کی گئی اس تازہ رپورٹ میں امریکا کو 71 پوائنٹس ملے ہیں اور یہ چار درجے مزید نیچے چلا گیا ہے۔ سن دو ہزار گیارہ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکا کرپشن سے صاف پہلے بیس ممالک کی فہرست سے بھی خارج ہو گیا ہے۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

کرپشن کے حوالے سے ڈنمارک کو دنیا کا شفاف ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اس کا مجموعی اسکور 88 ہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے نمبر آتے ہیں۔ کرپشن کے حوالے سے شفاف ممالک کے ٹاپ گروپ میں ناروے، ہالینڈ، کینیڈا، لکسمبرگ، جرمنی اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

دنیا کا بدعنوان ترین ملک صومالیہ کو قرار دیا گیا ہے اور اس کا مجموعی اسکور 10 ہے۔ اس کے بعد بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں شام، جنوبی سوڈان، یمن، شمالی کوریا، سوڈان، گنی بساؤ، افغانستان اور لیبیا کے نام آتے ہیں۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

منگل کے روز جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی کے حوالے سے کچھ بہتری پیدا ہوئی ہے۔ اس تازہ فہرست میں پاکستان کو ایک سو میں سے 33 پوائنٹس ملے ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان کو 32 پوائنٹس حاصل ہوئے تھے۔ ایک سو اسی ممالک کے اس فہرست پر اگر تفصیلی نگاہ ڈالی جائے تو پاکستان کی پوزیشن میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

اس رپورٹ کے مطابق مضبوط جمہوریت اور بدعنوانی میں کمی کا براہ راست تعلق موجود ہے۔ جن ممالک میں جمہوریت مضبوط ہے، ان ممالک کو اوسطاﹰ 75 پوائنٹ ملے ہیں۔ اسی طرح کمزور جمہوری ممالک میں کرپشن زیادہ ہے اور ایسے ممالک کا اوسطاﹰ اسکور 49 ہے۔ اس تنظیم نے آمرانہ حکومتوں کو اوسطاﹰ 30 پوائنٹس دیے ہیں۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ہنگری آٹھ اور ترکی نو پوائنٹس نیچے گرا ہے۔ یورپی ملک ہنگری کو 46 جبکہ ترکی کو 41 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jan 2019, 7:04 AM IST