کینیڈا کی خواتین کے دو ہم خیال گروپوں نے اس عام تصور کی نفی کی مہم شروع کر رکھی ہے کہ بھنگ کا نشہ کرنے والی خواتین اچھی مائیں ثابت نہیں ہو سکتیں۔ ان گروپوں سے منسلک ایک خاتون کیرن سیئر کا کہنا ہے کہ بھنگ کے استعمال سے ممتا کےعمومی رویے میں بہتری آتی ہے۔ سیئر نے مزید کہا کہ ممتا میں بھنگ سے پیدا ہونے والی گراوٹ کے تصور میں تبدیلی از حد ضروری ہے۔
Published: undefined
کیرن سیئر کا مزید کہنا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ خاندان کے بزرگوں اور سماجی کارکنوں کی تربیت کی جائے اور ان پر واضح کیا جائے کہ بھنگ جیسی نشہ آور شے کے استعمال سے ذہنی روش میں منفی تبدیلی پیدا نہیں ہوتی۔
Published: undefined
سیئر کے مطابق لوگوں کی معلومات میں اضافہ ضروری ہے اور وہ خود جب بھنگ استعمال کر لیتی ہیں تو اُن میں پھرتی اور چابک دستی بڑھ جاتی ہے۔ اپنے تجربے کی روشنی میں کینیڈین خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس حالت میں اپنے گھر کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کرتی ہیں اور بچوں کے ساتھ ان کے برتاؤ میں بھی گرمجوشی اور بہتری آ جاتی ہے۔
Published: undefined
کیرن سیئر کے ان خیالات کا سماجی رابطے کی ویب ساسٹ فیس بُک پر سینکڑوں خواتین نے خیر مقدم کیا ہے۔ سیئر کے فیس بُک پیج کا نام ’پھول میرے دوست‘ یا (Des fleurs ma chere (Flowers my dear ہے۔ اس فیس بُک پیج پر ہر طبقہٴ فکر کی خواتین موجود ہیں۔
Published: undefined
اس گروپ میں شامل خواتین کا تعلق کاروبار، نفسیات، ماڈلنگ اور فوٹوگرافی کے شعبوں سے بھی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور گروپ ’مَدر میری’ یا Mother Mary کے نام سے ہے۔ اس فیس بک گروپ میں پانچ ہزار خواتین شامل ہیں اور یہ بھی کیرن سیئر کا ہم خیال ہے۔ اس گروپ کی ایک خاتون جورڈانا زابلٹسکی کا کہنا کہ اب منشیات کے استعمال کے بعد شرمندگی کے احساس کو ترک کرنے کا وقت ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب طبی معالجین ایسے گروپوں کے ان نظریات سے متفق نہیں ہیں۔ کینیڈا کی وزارت صحت نے والدین کو متنبہ کر رکھا ہے کہ بھنگ کے استعمال سے تمباکو نوشی کی عادت بڑھ سکتی ہے اور اُن میں بچوں کی نگہداشت اور تربیت میں کمی کا رجحان پیدا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ وزارت صحت کے انتباہ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھنگ کے استعمال کے بعد کسی ایمرجنسی میں فوری فیصلے میں کمی بھی ممکن ہے۔
Published: undefined
بھنگ کی حامی خواتین کا موقف ہے کہ اس کا استعمال ڈپریشن یا اینزائٹی کے لیے ڈاکٹر کی تجویز کردہ سکون آور ادویات سے بہتر ہے۔ کیرن سیئر کے مطابق بھنگ سکون بخش کیمیائی مرکبات کا بہترین متبادل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined