سماج

بریگزٹ کے بعد برطانوی امیگریشن، تجارت اور سیاحت پر پڑنے والے اثرات

بریگزٹ کے نتیجے میں 31 جنوری 2020ء کو یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانوی سیاحت کا احوال، سیاحتی صنعت میں بڑھتے ہوئے اخراجات سے لیکر سستی لیبر میں کمی تک۔

بریگزٹ کے بعد برطانوی امیگریشن، تجارت اور سیاحت پر پڑنے والے اثرات
بریگزٹ کے بعد برطانوی امیگریشن، تجارت اور سیاحت پر پڑنے والے اثرات 

23 جون، 2016 کو برطانوی ووٹرز نے ایک خصوصی ریفرنڈم میں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ دیا جس پر 31 جنوری 2020ء عملدرآمد ہو گیا۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے اس فیصلے سے امیگریشن، تجارت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں پر دور رس اثرات پڑے۔ جن میں سے بہت سے طویل المدتی نتائج ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آئے جو ممکن ہے آنے والے مہینوں اور سالوں میں مزید واضح ہوجائیں۔

Published: undefined

برطانیہ میں داخلے کی پوسٹ بریگزٹ پالیسی

یورپی یونین کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے اب برطانیہ میں چھٹیاں گزارنا قدرے مشکل ہو گیا ہے۔ بریگزٹ سے قبل، یورپی یونین میں شامل کسی بھی ملک کا قومی شناختی کارڈ رکھنے والا کوئی بھی فرد آزادانہ طور پر برطانیہ میں داخل ہو سکتا تھا۔ لیکن یکم اکتوبر 2021ء کے بعد سے، اب صرف ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو یہ سہولت حاصل ہے۔ خیال رہے کہ اندازوں کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں کی ایک تہائی تعداد کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں۔

Published: undefined

سیاحوں کی تعداد میں کمی

برطانوی سیاحتی اتھارٹی، وزٹ بریٹین کی طرف سے گزشتہ نومبر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی شہریوں کی جانب سے 2022ء میں، برطانیہ کے دوروں کی تعداد میں 2019ء کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی کمی آئی ہے- البتہ یہ کہنا شاید درست نہیں ہو گا کہ اس کمی کی لازمی وجہ صرف بریگزٹ ہی ہے کیونکہ 2021ء میں کورونا وائرس نے بھی عالمی سفر اور سیاحت کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا تھا۔

Published: undefined

تاہم وزٹ بریٹین کے ہی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اپریل، مئی اور جون میں جن 80 لاکھ افراد نے برطانیہ کا دورہ کیا ان میں سے تقریباً 50 لاکھ افراد یورپی یونین کے شہری تھے۔ اور اس تعداد میں 2019ء میں اسی مدت کے دوران برطانیہ جانے والوں سے زیادہ فرق نہیں ہے۔ مختصراً، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا سفر کے اس مثبت رجحان کا تعلق کووِڈ سفری پابندیوں کے خاتمے سے ہے یا یہ بریگزٹ کے بعد آنے والے سفری قوانین کی بڑی حد تک قبولیت کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

ہوٹلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سیاحت میں رکاوٹ

برطانیہ میں چھٹیاں گزارنے کے انتظامات کرنے والے بعض یورپی ٹور آپریٹرز کے مطابق برطانیہ کے شعبہِ مہمان نوازی کی جانب سے ہوٹلوں کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کوخاصی مشکل کا سامنا ہے۔

Published: undefined

ایک جرمن کاروباری شخص نے (جو اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے تھے) ڈی ڈبلیو سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بریگزٹ کے بعد سے برطانیہ کی جانب سے ہوٹل کے کمروں اور مہمان نوازی کی دیگر خدمات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے اسے اپنی سروسز کی قیمتیں بھی بڑھانا پڑی ہیں۔

Published: undefined

یہ صاحب 1990ء کی دہائی کے وسط سے جرمن، آسٹریائی اور سوئس سیاحوں کے لیے اسکاٹ لینڈ میں چھٹیاں منانے کا اہتمام کرتا آئے ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''برطانوی ہوٹلوں نے اپنی قیمتیں دوگنا، یہاں تک کہ تین گنا تک بڑھا دی ہیں۔ چار یا پانچ سال پہلے، اگر دو لوگوں کو 10 دن کی رہائش پر چھ سے آٹھ ہزار یورو خرچ کرنا پڑتے تھے تو اب اسی ٹور پیکج کے لیے انہیں دوگنا زیادہ رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔‘‘

Published: undefined

لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے محققین کے مطابق بریگزٹ کی وجہ سے یورپی ممالک کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے درکار کاغذی کارروائی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہ سے مہمان نوازی کی خدمات اور سیاحتی پیشکشوں کی لاگت کو بھی بڑھانا پڑا ہے۔ البتہ اس ضمن میں بھی توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات جیسے دیگر عوامل کو پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ کیونکہ ان کی وجہ سے بھی قیمتوں اور مہنگائی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

ہوٹلوں، شراب خانوں اور ریستوراںوں میں عملے کی کمی

آکسفورڈ یونیورسٹی کی مائیگریشن آبزرویٹری کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ء اور جون 2021ء کے درمیان برطانوی مہمان نوازی کے شعبے میں کام کرنے والے یورپی یونین کے ملازمین کی تعداد میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

برطانوی مہمان نوازی کے شعبے میں عملے کی کمی نے سیاحت پر مزید برا اثر ڈالا ہے۔ کورونا وبا سے متعلق لاک ڈاؤن نے ہوٹلوں کے بہت سے کارکنوں، خانساماؤں، سرورز، ویٹرز، اور دیگر عملے کو دوسری صنعتوں میں ملازمتیں تلاش کرنے پر یا واپس اپنے آبائی ممالک جانے پر مجبور کیا۔ ماضی میں برطانوی سیاحتی شعبے کا زیادہ تر انحصار، یورپی یونین کے ممالک سے آئے کم اجرت والے ورکرز پر ہوا کرتا تھا مگر اب ایسا نہیں رہا۔

Published: undefined

بریگزٹ، یورپی مزدور اور نئے امیگریشن قوانین

بریگزٹ کے بعد لاگو ہونے والے امیگریشن کے نئے قوانین نے یورپی یونین کے کم ہنر مند شہریوں کے لیے برطانوی لیبر مارکیٹ میں داخل ہونا بہت مشکل بنا دیا ہے۔

Published: undefined

مزید برآں چونکہ یورپی کارکنوں کے لیے یورپ سے برطانیہ کے درمیان نقل و حرکت کی آزادی محدود ہو گئی ہے لہٰذا وہ ادارے جو کبھی اطالوی، ہسپانوی اور یونانی مزدوروں کو ملازمت دیتے تھے ان کے لیے اب ایسا کرنا ایک انتہائی پیچیدہ عمل بن گیا ہے۔ اس لیے کم اجرت پر کام کرنے والے یورپی مزدور اب با آسانی برطانوی لیبر مارکیٹ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ جس کی وجہ سے برطانوی شعبہِ مہمان نوازی پر خاصے برے اثرات پڑے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے ایک حالیہ مضمون کے مطابق، عملے کی کمی کی وجہ سے بہت سے برطانوی ریستورانوں کو کام کے اوقات کو گھٹانا پڑا ہے۔

Published: undefined

برطانوی سیاحتی صنعت

اس ضمن میں برطانیہ کی ٹورازم ٹریڈ ایسوسی ایشن، 'یو کے ان باؤنڈ‘ کے سربراہ جوس کرافٹ نے ڈی ڈبلیو کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ برطانیہ وزٹ، کام اور کاروبار کرنے کے لیے ایک شاندار جگہ ہے اور وہ مستقبل میں بھی برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان کام اور سفری دورے جاری رہنے کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ اپنی جوانی میں یہاں آتے ہیں، وہ بوڑھے ہونے تک یہاں آنا پسند کرتے ہیں، لہٰذا اس لگاؤ کی وجہ سے ان کے برطانیہ میں سرمایہ کاری کرنے اور برطانیہ کے ساتھ تجارت کرنے کے امکانات ہمیشہ رہتے ہیں۔‘‘ مجموعی طور پر جوس کرافٹ برطانیہ بطور سیاحتی مقام کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز