سماج

ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

تین دہائیوں تک آرمینیا کے علیحدگی پسندوں کے زیرِ انتظام رہنے والے اس علاقے پر اب آذربائیجان کا جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔ ملکی صدر نے اس عرصے میں پہلی بار اس علاقے کا دورہ کیا ہے۔

ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا
ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا 

گزشتہ ماہ سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں نسلی آرمینیائی باشندوں کی نقل مکانی کا سلسہ مکمل ہونے کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آج ناگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ صدر کا ناگورنو کاراباخ کا یہ پہلا دورہ تھا۔ یہ علاقہ 1990 سے اب تک آرمینیا کے قبضے میں تھا۔ باکو حکومت کی جانب سے اس دورے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ یہ علاقہ رواں سال 24 ستمبر کے بعد سے ہونے والے تنازعات کے بعد اب آذربائیجان کی فوج کے قبضے میں ہے اور اسے مکمل طور پر آرمینیائی علحیدگی پسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ یہ علحیدگی پسند تین دہائیوں سے اس علاقے پر قابض تھے۔

Published: undefined

صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے 'خنکندی‘ شہر میں جمہوریہ آذربائیجان کا قومی پرچم بلند کیا اور عوام سے خطاب کیا۔‘‘ اندازوں کے مطابق اس علاقے میں رہائش پذیر سوا لاکھ سے زائد آرمینیائی باشندے واپس آرمینیا کا رخ کر چکے ہیں۔ صدر کا یہ دورہ آذربائیجان کے صدر بننے کے 20 سال بعد ہوا ہے۔ اپنی آمرانہ حکومت کے دوران علیوف نے کاراباخ کو دوبارہ آذربائیجان کا حصہ بنانے کی ٹھان لی تھی۔

Published: undefined

باکو حکومت کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں صدر کو جھنڈے کی تعظیم میں گھٹنوں پر بیٹھے اور پرچم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہر کے کئی تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

Published: undefined

علیوف کا یہ دورہ ایسے وقت پر ہوا جب پوپ فرانسس نے آج ہی کاراباخ کے قدیم گرجا گھروں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعا کے دوران ان کا کہنا تھا، '' سنگین انسانی بحران کے علاوہ میں خطے میں عبادت گاہوں کے تحفظ کی اپیل کرنا چاہوں گا۔‘‘ انہوں نے نئے حکام اور تمام لوگوں سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ عبادت گاہوں کا احترام کریں۔ یاد رہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان پر کاراباخ میں نسل کُشی کا الزام لگایا ہے جس کی باکو حکومت تردید کرتی ہے۔

Published: undefined

علیوف کا یہ دورہ کرغزستان میں سابق سوویت رہنماؤں کے اجلاس میں روسی رہنما ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد ہوا، جس میں آرمینیائی وزیر اعظم نے شرکت نہیں کی تھی۔

Published: undefined

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ناگورنو کاراباخ پر تنازعہ سوویت یونین کے زوال کے بعد سے جاری ہے۔ ناگورنو کاراباخ کے پہاڑی علاقے میں بنیادی طور پر آرمینیائی آباد تھے اور 1917 میں روسی سلطنت کے زوال کے بعد آذربائیجان کا حصہ بن گیا۔ ان دونوں ممالک کے مابین 1990 اور 2020 میں اسی مسئلے پر تنازعات ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined