سماج

امریکہ: گائناکولوجسٹ کی زیادتی، ہسپتال متاثرہ خواتین کو ہرجانہ ادا کریں گے

امریکہ میں تقریبا ڈیڑھ سو خواتین نے ایک سابق گائناکالوجسٹ پر جنسی زیادتی اور بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ہسپتال نے ایک معاہدے کے تحت متاثرین کو زر تلافی ادا کریں گے۔

امریکہ: گائناکولوجسٹ کی زیادتی، ہسپتال متاثرہ خواتین کو ہرجانہ ادا کریں گے
امریکہ: گائناکولوجسٹ کی زیادتی، ہسپتال متاثرہ خواتین کو ہرجانہ ادا کریں گے 

امریکی ریاست نیویارک کے دو ہسپتالوں نے سات اکتوبر جمعے کے روز ماضی میں زیر علاج رہنے والی ان 147 مریضوں کو 165 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرنے پر اتفاق کر لیا، جنہوں نے ایک سابق گائیناکولوجسٹ پر جنسی زیادتی اور بدتمیزی کا الزام عائد کیا تھا۔

Published: undefined

اس معاہدے کے تحت معاوضے کا ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے، جسے خواتین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس میں وہ درجنوں متاثرہ خواتین بھی شامل ہیں، جو اس معاملے پر کھل کر سامنے آئی تھیں اور انہوں نے ڈاکٹر اور ہسپتال کے نیٹ ورک کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

Published: undefined

معاوضے کے اس سمجھوتے میں نیویارک کے دو ہسپتال، کولمبیا یونیورسٹی کا ارونگ میڈیکل سینٹر اور نیویارک پریسبائٹیرین شامل ہیں۔ جمعے کے روز کولمبیا یونیورسٹی کے ارونگ میڈیکل سینٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ رابرٹ ہیڈن کے سابقہ مریضوں کو ہونے والی تکلیف پر "گہرے افسوس" کا اظہار کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ سمجھوتے ان خواتین کے لیے کچھ حد تک مدد فراہم کریں گے جن کو ان سے کافی تکلیف پہنچی تھی۔"

Published: undefined

ڈاکٹر پر الزام کیا تھا؟

ڈاکٹر رابرٹ ہیڈن کو سن 2016 میں زبردستی چھونے اور تیسرے درجے کے جنسی استحصال کے دو الزامات میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنا میڈیکل لائسنس واپس کر دیا تھا۔ سن 2012 کے بعد سے انہوں نے ڈاکٹر کے طور پر کام بھی نہیں کیا۔

Published: undefined

سن 2016 کے کیس میں ہیڈن کو اپنا صرف میڈیکل لائسنس گنوانا پڑا تھا اور انہیں کم درجے کے ایک جنسی مجرم کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا، لیکن انہیں اس کے لیے جیل نہیں جانا پڑا۔

Published: undefined

تاہم انہیں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران درجنوں نوجوان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے مختلف وفاقی الزامات کا بھی سامنا ہے۔ استغاثہ نے انہیں "سفید کوٹ میں شکاری" کے طور پر بیان کیا ہے۔ سابق صدارتی امیدوار اور نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار اینڈریو یانگ کی اہلیہ ایولین یانگ نے بھی ہیڈن پر اس وقت زیادتی کا الزام لگایا تھا جب سن 2012 میں وہ ان سے علاج کر وا رہی تھیں۔

Published: undefined

جنوری 2020 ء میں ایولین یانگ نے امریکی میڈیا ادارے سی این این کو بتایا تھا کہ ہیڈن نے ان پر اس وقت جنسی حملہ کیا جب وہ اپنے پہلے بچے کے سات ماہ کے حمل سے تھیں۔ پہلے تو انہوں نے اپنے شوہر کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا، "وہ ایک سیریل شکاری تھا، اور اس نے مجھے بھی اپنے ایک شکار کے طور پر چن لیا۔"

Published: undefined

کولمبیا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران اروائن میڈیکل سینٹر کے شعبہ امراض نسواں اور گائناکولوجی ڈپارٹمنٹ نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کے ساتھ ہی مریضوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے وسائل میں بھی توسیع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined