سماج

کیک کے ایک ٹکڑے کی ڈھائی ہزار ڈالر میں نیلامی

برطانوی شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا نیلامی میں ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوا۔ چالیس برس پرانے اس ٹکڑے میں دنیا بھر کے لوگوں نے دلچسپی ظاہرکی اور اس پر بولی لگائی۔

کیک کے ایک ٹکڑے کی ڈھائی ہزار ڈالر میں نیلامی
کیک کے ایک ٹکڑے کی ڈھائی ہزار ڈالر میں نیلامی 

شاہی خاندان میں دلچسپی رکھنے والے ایک شخص نے 11 اگست بدھ کے روز دو ہزار 565 ڈالر کی رقم ادا کر کے اس تاریخی کیک کے ایک ٹکڑے کو حاصل کر لیا۔ یہ کیک برطانوی شہزادے چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کا ہے جو سن 1981 میں لندن میں ہوئی تھی۔

Published: undefined

چار دہائی پرانے کیک کے اس ٹکڑے پر شاہی فوجی لباس اور ہتھیاروں کی تصویر بنی ہوئی ہے۔یہ اندازے سے بھی تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔ شاہی یادگاری اشیاء کی نیلامی اور فروخت کی مہارت رکھنے والے ڈومینک ونٹر نے بتایا کہ دنیا بھر سے بولی لگانے والوں نے بادام کے حلوے سے تیار اس کیک کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

کیک کھانے کے لیے نہیں ہے

نیلامی کے دوران برطانیہ کے مقامی شہری گیری لیوٹن اسے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ گیری اپنے آپ کو شہنشایت پسند اور شاہی خاندان کا حامی بتا تے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کیک بھی اس حوالے سے ان کی یادگار اشیا ء کے مجموعے کا حصہ بنے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ''میں نے سوچا کہ میں اسے اپنی اس جائیداد کا حصہ بنانا چاہوں گا، جو میری موت کے بعد بطور خیرات عطا کی جائے گی۔ مجھے اب ایسے طریقہ کار پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ میں اپنے آپ کو اسے کھانے کی کوشش سے روک سکوں۔''

Published: undefined

کیک کے اتنے پرانے ٹکڑے کی حالت قابل ذکر حد تک اچھی ہے تاہم اس کے باوجود اس کے کھانے پر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈومنک ونٹر نیلامی گھر سے تعلق رکھنے والے کرس البری کا کہنا تھا کہ کیک، ''بظاہر بالکل اسی حالت میں ہے جیسا کہ اصل صورت میں اسے فروخت کیا گیا تھا، لیکن ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اسے کھانے سے گریز کیا جائے۔''

Published: undefined

شیریں سودا

شہزادی ڈیانا کی شادی کے اس کیک کے ٹکڑے کو اصل میں ایک خاتون موریا اسمتھ کو دیا گیا تھا جو ملکہ برطانیہ کی والدہ کے گھر میں کام کیا کرتی تھیں۔ لیکن جب ان کا انتقال ہو گیا تو خاندان نے اس کیک کو تقریبا ً1400 ڈالر کی قیمت میں فروخت کر دیا تھا۔ جس شخص نے اس کیک کو خریدا تھا اسی نے اسے دوبارہ نیلام کیا ہے۔

Published: undefined

کہا جاتا ہے کہ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کا کیک باربار نیلام کیا جاتا ہے جبکہ دونوں کی سن 1996 میں ہی طلاق ہو گئی تھی۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی اسی کیک کا ایک اور ٹکڑا 2240 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined