سائنس

سائبر فراڈ سے نمٹنے کے لئے قومی ہیلپ لائن: اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کی بازیافت

وزارت داخلہ نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے محفوظ نظام فراہم کرنے اور سائبر فراڈ کی روک تھام کے لئے ملک گیر ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے، جس کی مدد سے اب تک پونے دو کروڑ سے زیادہ کی رقم کی بازیافت کی جا چکی ہے

سائبر کرائم / Getty Image
سائبر کرائم / Getty Image 

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے محفوظ نظام فراہم کرنے اور سائبر فراڈ کی روک تھام کے لئے ملک گیر ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ قومی ہیلپ لائن نمبر 155260 ایسا رپورٹنگ پلیٹ فارم ہے، جو مالی دھوکہ دہی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔

Published: undefined

سائبر فراڈ کا شکار ہونے والے لوگ اس نمبر پر اپنی شکایات درج کراسکیں گے تاکہ ان کو ہونے والے نقصانات کو مجرموں سے وصولا جا سکے۔ یہ ہیلپ لائن گزشتہ اپریل میں محدود پیمانے پر شروع کی گئی تھی۔ اسے ریزرو بینک آف انڈیا اور دیگر بڑے بینکوں کے اشتراک سے مرکزی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے شروع کیا ہے۔

Published: undefined

یہ ہیلپ لائن پہلے ہی سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں چھتیس گڑھ، دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں کام کر رہی ہے۔ اس ہیلپ لائن کی مدد سے، اب تک ان ریاستوں اور مرکز ی علاقوں کے لوگوں کے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کی بازیافت ہوئی ہے۔ اس میں دہلی اور راجستھان میں بالترتیب 58 اور 53 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined