سائنس

گگن یان مشن: انسانوں کو خلا میں بھیجنے والی خلائی گاڑی کے 3 مراحل کا پہلا تجربہ مکمل

گگن یان مشن کا مقصد مدار میں انسانوں کو بھیجنے کی اسرو کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ چار خلاباز پہلے ہی گگن یان پروگرام کے حصہ کے طور پر روس میں تربیت پاچکے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ ادارہ (اسرو) نے ایک اہم سنگ میل میں گگن یان مشن کے تحت انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے لئے چھوڑی جانے والی خلائی گاڑی کے تین مراحل کا پہلا حتمی تجربہ مکمل کیا ہے۔ خلائی ایجنسی نے وکاس انجن کا تجربہ کیا جو دوسرے مرحلہ میں 240 سکنڈ تک استعمال ہوتا ہے۔ انجن کے معائنہ کی تنصیب تمل ناڈو کے مہیندراگری میں ہوئی۔

Published: undefined

خلائی ایجنسی نے کہا کہ اس کے مقاصد حاصل کرلئے گئے ہیں اور تجربہ کامیاب رہا۔ انجن کے تجربہ کے جتنے بھی پیمانے تھے، ان پیمانوں نے اس سلسلہ میں قائم کیے گئے اندازوں سے میل کھایا۔ خلائی ایجنسی کے جی ایس ایل وی ایم کے تری جس نے چندریان مشن کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا، کے تین مرحلے ہیں۔ دو وکاس انجنس میں استعمال ہونے والی خلائی گاڑی کے لکویڈ اسٹیج کا آج اسرو نے تجربہ کیا۔

Published: undefined

ایک ماہر نے بتایا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مخصوص انجن چھوڑے جانے کے لئے تیار ہے۔ خلائی گاڑی کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے اور اسرو کو اس مشن کے لئے خلائی گاڑی کے تیار ہونے سے پہلے کرائیو جیک مرحلہ کی کارکردگی کا معائنہ کرنا ہوگا۔ انجن کے کرائیوجینک مرحلہ میں ہیلیم کے اخراج کے سبب سال 2019 میں چندریان 2 میں تاخیر ہوئی تھی۔ گگن یان مشن کا مقصد مدار میں انسانوں کو بھیجنے کی اسرو کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ چار خلاباز پہلے ہی گگن یان پروگرام کے حصہ کے طور پر روس میں تربیت پاچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined