سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

رازداری کا مقدمہ: ’سیری‘ سے متعلق کیس میں ایپل سمجھوتے پر آمادہ، صارفین کو ملے گا 8500 روپے تک معاوضہ

امریکہ میں ’سیری‘ کے ذریعے رازداری کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمے میں ایپل نے 790 کروڑ روپے کے سیٹلمنٹ پر رضامندی ظاہر کی، اہل صارفین کو 8500 روپے تک معاوضہ ملے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹا گرام‘

 

’ایپل‘(Apple) کو اپنی وائس اسسٹنٹ سروس ’سیری‘(Siri) کو لے کر امریکہ میں درج ایک مقدمے میں سمجھوتہ کرنا پڑا ہے۔ کمپنی پر الزام تھا کہ ’سیری‘ بغیر اجازت کے یوزرس کی نجی بات چیت ریکارڈ کرتی تھی۔ اس معاملے میں ’ایپل‘ اب قریب 790 کروڑ کا سیٹلمنٹ کرنے کو راضی ہو گیا ہے۔ اہل یوزرس کو 8500 روپے تک کا معاوضہ مل سکتا ہے۔

Published: undefined

یہ مقدمہ 2019 میں درج کیا گیا تھا۔ الزام تھا کہ ’سیری‘ کئی بار بغیر کمانڈ کے خود بہ خود فعال ہو جاتی تھی اور یوزرس کی نجی بات چیت ریکارڈ کر لیتی تھی۔ ان میں کچھ ریکارڈنگس میں صحت سے جڑی جانکاری اور نجی بات چیت بھی شامل تھی، جنہیں مبینہ طور پر باہری کانٹریکٹرس کو بھیجا گیا تھا۔

Published: undefined

حالانکہ ’ایپل‘ نے ان الزامات سے انکار کیا ہے، لیکن بغیر مقدمہ لڑے سمجھوتہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’سیری‘ ہمیشہ سے یوزرس کی رازداری کا دھیان رکھتی ہے اور اس نے کبھی بھی ریکارڈنگس کو فروخت کرنے یا مارکیٹنگ کے لیے استعمال نہیں کیا۔

Published: undefined

 جس نے بھی 17 ستمبر 2014 سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان ’ایپل‘ ڈیوائس پر ’سیری‘ کا استعمال کیا ہے، جس کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے ’سیری‘ ایکٹیویشن اور نجی بات چیت ریکارڈ ہونے کا واقعہ ہوا ہو، وہ معاوضہ کے لیے دعویٰ کر سکتا ہے۔ اس کے تحت زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر (تقریباً 8500 روپے) فی یوزرس ادائیگی ہوگی جبکہ ہر اہل ڈیوائس پر 20 ڈالر تک ملیں گے۔ یوزرس زیادہ سے زیادہ 5 ڈیوائسز کے لیے دعویٰ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اگر آپ کے پاس iPhone, iPad, MacBook, Apple Watch, HomePod, iPod “Touch اور Apple TV ہے تو معاوضہ کے لیے دعویٰ کر سکتے ہیں۔

معاوضہ کے لیے https://lopezvoiceassistantsettlement.com/submit-claim سیٹلمنٹ پورٹل پر جانا ہوگا اور ضروری جانکاری دینی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined