سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

وراٹ، سہواگ سمیت کرکٹ دنیا نے اسرو کی تعریف کی

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اور سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ سمیت کرکٹ دنیا نے چندریان-2 کے لئے ہندستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اور سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ سمیت کرکٹ دنیا نے چندریان-2 کے لئے ہندستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

Published: undefined

چندریان-2 کے لینڈر وکرم کا چاند کی سطح سےدو کلو میٹر دور رہنے پرمشن کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ اسرو نےبتایا کہ لینڈر وکرم کے چاند پراترنے کا پروسیس مشن کے مطابق چل رہا تھا ۔ چاند کی سطح سے 2.1 کلو میٹر کی دوری تک اس کی کارکرگی معمول پرتھی۔ لیکن اس کے بعد زمین پر کنٹرول روم سے لینڈر کا رابطہ ٹوٹ گیا۔

Published: undefined

وراٹ نے کہا سائنس میں ناکامیابی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہم کوشش کرتے رہیں گے اور کامیاب ہوں گے۔ہم اسرو کے سائنس دانو ں کی بہت عزت کرتے ہیں۔ جنہوں نے دن رات ایک کرکے کافی محنت کی ۔ ملک کو آپ پر فخر ہے۔ جےہند۔

Published: undefined

سہواگ نے ٹوئیٹ کرکے کہ کہا ’خواب ادھورا رہا لیکن حوصلہ زندہ ہے۔ اسرو وہ ہے جہاں مشکلیں شرمندہ ہیں۔ ہم ہوں گے کامیاب ایک دن۔ وراٹ اورسہواگ کے علاوہ سلامی بلے باز شکھر دھون، ہربھن سنگھ، عرفان پٹھان اور کنال پانڈیا نےبھی اسرو کے سائنس دانوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined