رمضان اسپیشل

جموں و کشمیر: سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز پر روک

جموں و کشمیر کے شہر سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع جامع مسجد کی انتظامیہ نے جمعہ کو کہا کہ حکام نے ان سے کہا ہے کہ وہ جمعۃ الوداع یعنی رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر مسجد میں نماز ادا نہ کریں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

سری نگر: جموں و کشمیر کے شہر سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع جامع مسجد کی انتظامیہ نے جمعہ کو کہا کہ حکام نے ان سے کہا ہے کہ وہ جمعۃ الوداع یعنی رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر مسجد میں نماز ادا نہ کریں۔

Published: undefined

جامع مسجد کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ’’ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے آج صبح جامع مسجد کا دورہ کیا اور ہمیں مسجد کے دروازے بند کرنے کو کہا کیونکہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ جمعۃ الوداع کی نماز مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اب اس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔‘‘

Published: undefined

انتظامیہ نے عہدیداروں کے اس اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لاکھوں مسلمانوں کو پریشانی ہوگی جو روایتی طور پر رمضان کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے تمام حصوں سے جامع مسجد آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز