رمضان اسپیشل

حیدرآباد: جمعۃ الوداع کی نماز کے پیش نظر چار مینار کے اطراف ٹریفک کے نظام میں تبدیلی

ٹریفک پولیس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مکہ مسجد آنے والے عقیدت مندوں کی گاڑیوں کے لیے سات مختلف مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
TS_SI

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے رمضان المابرک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے پیش نظر پرانے شہر میں واقع تاریخی مکہ مسجد اور سکندر آباد میں جامع مسجد کے ارد گرد ٹریفک پر کچھ حد تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ چار مینار اور مدینہ کے درمیان، چار مینار اور مرغی چوک اور چار مینار اور راجیش میڈیکل ہال، شالی بندہ کے درمیان اہم سڑکیں صبح 9 بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہر طرح کی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بند رہیں گی۔

Published: undefined

چار مینار سے آنے والے ٹریفک کا رخ کئی مقامات کی جانب موڑا جائے گا۔ نیا پل کی طرف سے چار مینار کی جانب جانے والے ٹریفک کا رخ مدینہ جنکشن سے سٹی کالج کی جانب موڑا جائے گا۔ اسی طرح ہمت پورہ، چوک میدان خان، موتی گلی، اتھیبار چوک، سہرِ باطل کمان، لکڑ کوٹے کے ٹریفک کو بھی ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

Published: undefined

ٹریفک پولیس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مکہ مسجد آنے والے عقیدت مندوں کی گاڑیوں کے لیے سات مختلف مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں اور تلنگانہ کے کئی اضلاع سے بھی ہزاروں لوگ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرنے مکہ مسجد آتے ہیں۔ مسجد اور چارمینار سے ملحقہ سڑکوں پر لوگوں کے لیے نماز ادا کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نماز جمعہ کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی مکہ مسجد میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔ جماعت کو ہر سال جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد جلسہ یوم القرآن منعقد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined