
تصویر پریس ریلیز
وانیامبادی: تمل ناڈو کے ضلع تروپتور کے وانیامبادی علاقے میں وزیر اعلیٰ وجے تھلاپتی کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تعلیمی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے 80 سے زائد ہونہار طلبہ کو ان کی نمایاں تعلیمی کارکردگی پر نقد انعامات، تعریفی اسناد اور یادگاری اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
Published: undefined
تقریب کی صدارت وانیامبادی سے ٹی وی کے ایم ایل اے امیدوار سید برہان الدین نے کی۔ انہوں نے دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید برہان الدین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ وجے تھلاپتی کی سالگرہ کو اس مثبت اور تعمیری انداز میں منانا اس بات کی علامت ہے کہ معاشرے میں علم، محنت اور صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی کامیابیاں پورے معاشرے کے لیے باعث فخر ہیں اور ایسے پروگرام نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ تقریب میں موجود طلبہ، والدین اور اساتذہ نے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ والدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں اور انہیں بہتر کارکردگی کے لیے ترغیب دیتے ہیں، جبکہ اساتذہ نے طلبہ کی بہتر رہنمائی اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور شرکاء نے اسے علاقے میں تعلیمی شعور کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو محنت، لگن اور اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے آمادہ کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined