
قومی یکجہتی کانفرنس کا منظر
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے قومی یک جہتی و سدبھاؤنا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں باہمی اتحاد و محبت ایک زندہ اور مضبوط حقیقت ہے جسے کچھ طاقتیں مٹانی چاہتی ہیں، لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے یہ باتیں 8 فروری کو علاقہ بانس گاؤں پورینی میں جمعیۃ علماء (علاقہ بانس گاؤں پورینی) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان قومی یکجہتی و سدبھاؤنا پروگرام میں کہیں، جس میں علمائے کرام، سماجی قائدین، عوامی نمائندگان اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Published: undefined
مولانا محمد حکدیم الدین قاسمی نے پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب مختلف علاقے شدید قدرتی آفات سے متاثر ہوئے تو جمعیۃ علماء ہند نے فوری طور پر وہاں متعدد راحتی کیمپ قائم کیے، جہاں مذہب، ذات اور قوم کی کسی تفریق کے بغیر متاثرین کی خدمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں میں جس اخلاص اور ایثار کے جذبے کے ساتھ خدمات انجام دی گئیں، اس نے دلوں کو جوڑنے کا کام کیا اور عوام نے جمعیۃ کو محبت کے ساتھ ’خدمت والی جماعت‘ کا لقب دیا۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین نے ہمیشہ تقسیم وطن اور دو قومی نظریے کی مخالفت کی اور متحدہ قومیت، قومی اتحاد اور ملکی سالمیت کی کھل کر حمایت کی۔ انہوں نے مولانا ابوالکلام آزادؒ کا تاریخی قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ ہندو-مسلم اتحاد اس ملک کی روح ہے، اور اگر اس اتحاد سے دستبرداری اختیار کی جائے تو گویا ہندوستان کی روح سے دستبرداری ہوگی۔
Published: undefined
مولانا حکیم الدین قاسمی نے انھوں نے مشائخ چشت کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے بکھرے ہوئے دلوں کو جوڑنا، نفرتوں کو محبت میں بدلنا اور برگشتہ روحوں کو ایک رشتۂ الفت میں پرونا سب سے بڑی عبادت ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جسے ہمارے اکابرین نے صدیوں تک اس سرزمین پر عام کیا اور جس کی بدولت ہندوستان میں محبت، رواداری اور باہمی احترام کی روایت قائم رہی۔
Published: undefined
ازیں قبل ابتدائی خطاب میں مولانا معروف غازی پوری نے جمعیۃ علماء ہند کا تعارف کراتے ہوئے اس کی سن تاسیس، فکری اساس اور تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جمعیۃ نے آزادی سے لے کر آج تک ملک کی سالمیت اور قومی ہم آہنگی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مولانا مہدی حسن عینی، کنوینر سدبھاؤنا منچ، جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفرت کا خاتمہ سب سے بڑا سماجی فریضہ ہے، جس کے لیے مکالمہ، نکڑ سبھائیں اور باہمی روابط انتہائی مؤثر ذریعہ ہیں۔
Published: undefined
مفتی محفوظ الرحمن صاحب قاسمی نے قرآن مجید کی روشنی میں امن و اتحاد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ مولانا محمد جمال قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بارہ بنکی نے سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ اسلام کی بنیاد ہی امن، مفاہمت اور معاہدات پر ہے۔ صدر اجلاس مفتی محمد صہیب قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیۃ علماء علاقہ بانس گاؤں پورینی کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کارکنان کے اخلاص کی ستائش کی۔
Published: undefined
چندرشیکھر آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور سماج میں نفرت کی اصل جڑ سیاست ہے، جو ووٹ کی خاطر انسانوں کو آپس میں لڑاتی ہے۔ ایڈووکیٹ بالک رام سروج نے کہا کہ آزادی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ علماء نے ملک کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کیں اور باہمی بھائی چارہ ہی قومی استحکام کی بنیاد ہے۔ آخر میں جمعیۃ علماء وسط زون کے صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی نے امن و امان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے سماجی رواداری کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ مولانا حسان قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مفتی ظفر صاحب کی دعا پر یہ بابرکت مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
Published: undefined
اجلاس کی نظامت مولانا ارشد نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔ اس موقع پر مولانا شعیب قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند، مولانا ذبیح اللہ قاسمی، مولانا نور احمد ندوی، مولانا تاج محمد قاسمی، مولانا سعید مظاہری، مولانا علیم الدین، مولانا عمار، حافظ برکت اللہ، حاجی رئیس، مولانا سلیم، مولانا خالد، مولانا سہیل، مولانا ارشد رئیس، مولانا آصف ندوی، حافظ توقیر، پردھان جنید، بھائی ذکی اللہ اور پولیس محکمہ کے افسران بطور خاص موجود رہے۔ پروگرام کا آغاز قاری عبدالمتین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد مولوی طہٰ ندوی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم