
مولانا حکیم الدین قاسمی
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس 31 دسمبر 2025 بروز بدھ، شب 8 بجے آن لائن منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے فرمائی۔ اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی کے انتخاب پر غور و خوض کیا گیا۔
Published: undefined
تمام ارکان گرامی نے متفقہ طور پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے نام کا مشورہ دیا، جس کے بعد صدر جمعیۃ علماء ہند نے دستور اساسی کی دفعہ 52 کے بموجب مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کو رواں ٹرم کے لیے ناظم عمومی نامزد کرنے کا اعلان فرمایا۔
Published: undefined
دوسری طرف ورکنگ گروپ کے فیصلے کے مطابق مولانا محمد عمر قاسمی (بنگلور) کو جنوبی ہند کے لیے ناظم تنظیم نامزد کیا گیا۔ علاوہ ازیں بہ مشورہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی کو جمعیۃ علماء ہند کا سکریٹری نامزد کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز