نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معروف فلسطینی شخصیت ڈاکٹر آلاء النجار کے 9 معصوم بچوں کی المناک شہادت پر نہایت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا مدنی نے ڈاکٹر آلاء النجار کے نام ایک درد بھرا تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے جمعیۃ علماء ہند اور ہندستان کے شہریوں، بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے گہرے دکھ، مکمل ہمدردی اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
مولانا مدنی نے خط میں لکھا ہے کہ ان معصوم بچوں کی بلا جواز شہادت ایک وحشیانہ، مجرمانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، جو نہ صرف بچپن اور معصومیت پر حملہ ہے بلکہ انسانیت کی روح کو زخمی کرنے والا جرم بھی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کے والدین اور اہل خانہ کو صبر، حوصلہ اور سکون عطا کرے، اور اس المیے کو ان کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔
Published: undefined
مولانا مدنی نے اسرائیلی جارحیت کو ایک طے شدہ جنگی جرم قرار دیا جو برسوں سے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی شکل میں جاری ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ سے فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined