پریس ریلیز

صحافی فرحان یحییٰ کی والدہ کا 68 سال کی عمر میں انتقال، دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک

مرحومہ صابرہ بیگم کا گزشتہ 2 سال سے انجمن میڈیکل سینٹر میں ڈائلیسس چل رہا تھا۔ اس کے علاوہ بی ایل کپور میں بھی وہ دوسرے امراض کے علاج کے لیے جا رہی تھیں۔

آہ! قومی آواز گرافکس
آہ! قومی آواز گرافکس 

نئی دہلی: مشہور و معروف صحافی فرحان یحییٰ کی والدہ صابرہ بیگم کا 17 ستمبر کو طویل علالت کے عبد انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 68 سال تھی اور کافی وقت سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اطلاع کے مطابق مرحومہ کا گزشتہ 2 سال سے انجمن میڈیکل سینٹر میں ڈائلیسس چل رہا تھا۔ اس کے علاوہ بی ایل کپور میں بھی وہ دوسرے امراض کے علاج کے لیے جا رہی تھیں۔

Published: undefined

فرحان یحییٰ کے والد محمد یحییٰ کا 2012 میں انتقال ہوا تھا۔ پسماندگان میں فرحان یحییٰ کے علاوہ ایک بیٹی شامل ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد درگاہ فیض الٰہی میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی و ادبی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔

Published: undefined

فرحان یحییٰ ورکنگ جرنلسٹ کلب کے فعال رکن ہیں۔ کلب کے جملہ اراکین ان کے اس غم میں خود کو برابر کا شریک مانتے ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined