پریس ریلیز

جمعیۃ علما ہند نے باحجاب مسلم خاتون کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے رویہ پر سخت رد عمل کیا ظاہر

مولانا مدنی نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار اس واقعہ کے دور رس سماجی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فوری طور پر معذرت کا اظہار کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

<div class="paragraphs"><p>مولانا محمود مدنی /  ویڈیو گریب</p></div>

مولانا محمود مدنی / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک باحجاب مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے اور بعد ازاں فرقہ پرست عناصر کی جانب سے اس عمل کی تائید، بلکہ اشتعال انگیز و نفرت آمیز بیانات دینے پر گہری تشویش اور سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ حجاب محض لباس کا مسئلہ نہیں بلکہ شخصی اور مذہبی آزادی جیسے بنیادی آئینی حقوق سے براہِ راست وابستہ ہے، جس کی مکمل ضمانت آئینِ ہند فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی آئینی منصب پر فائز شخص کی جانب سے ایسے نہایت حساس معاملے میں اس نوعیت کا طرزِ عمل نہ صرف مذکورہ خاتون کی تذلیل ہے بلکہ اس سے پورے ملک کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے کہا کہ اس واقعے کا سب سے تاریک پہلو یہ ہے کہ ہر طبقہ کی خواتین، بالخصوص مسلم خواتین اپنے تحفظ کے حوالے سے فکر مند رہتی ہیں۔ اس طرح کے واقعات سے نہ صرف اس طرح کی فکر میں اضافہ ہوگا بلکہ اس بات کا حقیقی اندیشہ بھی ہے کہ نچلے درجے کے افسران اور اہلکار بھی باحجاب خواتین کے ساتھ اس سے کہیں زیادہ غیر مناسب، توہین آمیز اور جارحانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کی جسارت کریں۔

Published: undefined

مولانا مدنی نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند اس امر پر مسلسل زور دیتی آئی ہے کہ مذہبی شناخت اور شخصی آزادی سے متعلق معاملات کو سیاسی مصلحتوں یا غیر سنجیدہ و غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور باہمی احترام کا تقاضہ ہے کہ تمام شہریوں کے مذہبی اور آئینی حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔ مولانا مدنی نے یہ مطالبہ کیا کہ نتیش کمار اس واقعے کے دور رس سماجی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے فوری طور پر معذرت کا اظہار کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined