پریس ریلیز

بہار: پاپولر فرنٹ کی طرف سے عید ملن اسپورٹس میٹ کا انعقاد

اسلام اپنے ماننے والوں کو ظالم طاقتوں سے پنجہ آزمائی کر ظلم کو مٹانے اور انصاف قائم کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاپولر فرنٹ کے ضلعی ذمہ دار سیف الرحمان نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ شہر کے زکریا کالونی قبرستان کے پاس موجود میدان میں ملک کی مشہور و معروف سماجی تنظیم پاپولر آف انڈیا کی مقامی ٹیم کی طرف سے نوجوانوں کا عید ملن پروگرام اسپورٹس میٹ کی شکل میں رکھا گیا جس میں کبڈی،دوڑ، جمپنگ و مارشل آرٹس سے جڑے فنون کا مظاہرہ نوجوانوں نے کیا۔ ان کھیلوں میں مقابلوں کا بھی انعقاد ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ کے ریاستی جنرل سکریٹری ریاض معارف نے کہاکہ اسلام اپنے ماننے والوں کو ظالم طاقتوں سے پنجہ آزمائی کر ظلم کو مٹانے اور انصاف قائم کرنے کی تعلیم دیتا ہے اس کیلئے ہر ممکن طاقت حاصل کرنے کا حکم دیتا ہے اسی لئے رسول اللہ نے فرمایا کی طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے اور خدا کے نزدیک کمزور مومن سے زیادہ محبوب بھی۔ اس کا تقاضہ ہے کہ ہر طرح کی جسمانی،سیاسی،معاشی،تعلیمی قوت حاصل کرکے انصاف کے قیام کیلئے منظم جدوجہد کیا جائے پاپولر فرنٹ کا بھی یہی پیغام ہے کیونکہ پاپولر فرنٹ کا سب سے پہلا اور اہم مقصد اس ملک سے فاشزم کو مٹاکر انصاف کے نظام کا قیام کرنا ہے جمہوریت کا مکمل نفاذکرنا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر احتشام تابش، محمد زید، علی حسن، محمد پرویز، محمد مبشر، ابراہیم انور، رقی شمش، محمد سجاد، محمد دانش، سجاد قریشی،حیدر نظامی، رحمت حبیب، عارف چین پوری، ٹیپو سلطان، محمد، اجالے، محمدارمان، محمد، کیفی، محمد سرفراز سمیت بڑی تعداد میں کارکنان و دیگر نوجوانوں نے حصہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined