
افطار پارٹی
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
نئی دہلی: 19 اپریل کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی کے سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی اہم اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس افطار پارٹی میں شریک ہونے والے اہم ناموں میں دہلی کے گورنر ونئے کمار سکسینہ، آر ایس ایس رہنما اندریش کمار، ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن، بی جے پی کے قومی نائب صدر جے پانڈا، دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا، دہلی اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر رام سنگھ ودھوری، قومی اقلیتی کمیشن کے صدر اقبال سنگھ لال پورا، سعودی امبیسی کے ڈپٹی چیف میشن یاسر ال یامی، ایرانی ایمبیسڈر ایرج الہٰی، آیت اللہ خامنہ ای کے ہندوستانی سفیر آغا مہدی مہدوی پور اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی کے نام شامل ہیں۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے لان میں منعقد اس افطار پارٹی میں شرکت کرنے والی شخصیات نے سیاسی سماجی اور مذہبی آہنگی پر اپنے بیش قیمت خیالات کا بھی اظہار کیا۔ جس سے اس افطار پارٹی کی سماجی قدر و قیمت اور اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔