نئی دہلی: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خاں اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر پرواز علوم نے مشترکہ بیان جاری کر کے دہلی حکومت کی ’دیوالی پریس کانفرنس‘ میں اردو اخبارات سے وابستہ صحافیوں کو مدعو نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ کسی بھی زبان کو کسی مذہب یا فرقہ کی زبان سمجھنا غلط ہے اور اردو کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنے والے ہندوستانی آئین و قوم کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے 2 روزہ دورۂ ہند کے موقع پر منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو نہیں بلایا گیا جس کی وجہ سے میڈیا اور سماج کے کچھ طبقوں میں بہت زیادہ ہائے توبہ مچائی گئی، اور اب اسی طرح کی تفریق دہلی حکومت نے بھی کردی۔ اس واقعہ سے اردو داں عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ اردو نہ صرف ہندی کے بعد دوسری قومی سطح کی زبان ہے بلکہ حکومت دہلی کی دوسری آفیشیل لنگویج بھی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے دہلی اردو اکادمی کی خستہ حالی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی اردو اکادمی کی گورننگ کونسل کو جلد سے جلد تشکیل دینے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری زبانوں کی اکیڈمیز کا اردو سے موازنہ نہ کیا جائے کیونکہ اردو حکومت دہلی کی آفیشیل لنگویج ہے، اس کا حق ادا کرنا حکومت کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined