ڈاکٹر مشتاق صدف
علی گڑھ10: اردو کے ممتاز شاعر و ادیب اور نقاد ڈاکٹر مشتاق صدف ’اردو وِنگ، انڈین نیشنل کلب، عمان‘ کے زیراہتمام انٹرنیشنل مشاعرہ 2025 میں 19 ستمبر کو شرکت کریں گے۔ یہ مشاعرہ مشہور و معروف البسٹن پیلس ہوٹل، مسقط میں 7 بجے منعقد ہوگا۔ یہ اطلاع اردو ونگ، انڈین نیشنل کلب، عمان کے کنوینر انجینیئر طفیل احمد نے دی ہے۔
Published: undefined
مشاعرے کے کنوینر انجینئر محمد طفیل احمد نے مطلع کیا کہ اردو ونگ کے 17ویں سالانہ عالمی مشاعرے میں ڈاکٹر مشتاق صدف کی شرکت عمان کے لیے باعث افتخار ہے۔ وہ ایک کہنہ مشق شاعر بھی ہیں اور معروف نقاد و محقق بھی۔ تاجک نیشنل یونیورسٹی، دشنبہ، تاجکستان میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے درس و تدریس اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ 18 کتابوں کے مصنف بھی ہیں، جن میں ان کا شعری مجموعہ ’بدل گئی کوئی شے‘ شامل ہے۔ نیز مشتاق صدف نے 7 برسوں تک ہندوستان کے پروقار ادبی ادارہ ’ساہتیہ اکادمی‘، نئی دہلی میں بحیثیت پروگرام آفیسر جو اہم کارنامے انجام دیے ہیں، وہ جگ ظاہر ہیں۔ ان دنوں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اردو کے استاد ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اے ایم یو کے ایک معیاری سہ ماہی رسالہ ’فکر و نظر‘ کے جوائنٹ ایڈیٹر بھی ہیں۔ ایک ممتاز شاعر اور نقاد و محقق کی حیثیت سے ان کی شناخت مسلم ہے۔
Published: undefined
انجینیئر طفیل احمد نے مزید کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ سے ڈاکٹر مشتاق صدف کی عالمی مشاعرے میں موجودگی عمان میں ہندوستانی تارکین وطن، مقامی معززین، میڈیا شخصیات اور اردو شاعری کے چاہنے والوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اردو ونگ کے کنوینر نے یہ بھی بتایا کہ انڈین سوشل کلب، عمان کا ایک غیر منافع بخش ثقافتی فورم ہے جو کہ وسیع پیمانے پر ادبی اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے اردو زبان کے قیمتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف ہے۔ ان میں مشاعرہ، شب غزل، قوالی اور ادبی مباحثے شامل ہیں۔ ان تہذیبی و ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اردو ونگ سماج کی اصلاحی و امدادی اقدامات میں بھی سرگرم عمل ہے۔ تہذیبی و ثقافتی تبادلے اور اردو ادب کی نشو و نما اور تشہیر کے لیے مسلسل کوششوں میں ایک حصے کے طور پر سالانہ بین الاقوامی مشاعرہ بھی شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ محمد تسلیم