سیاسی

’انڈیا شائننگ‘ کو یاد کر آر ایس ایس نے ’برانڈ مودی‘ کی ناکامی کا سبب تلاش کیا

بی جے پی کی پرانی نسل کے کئی لوگ مانتے ہیں کہ پارٹی 2004 کے عام انتخاب کے اس حیرت انگیز واقعہ کو بھولی نہیں جب بی جے پی کو دور دور تک بھی احساس نہ تھا کہ الیکشن میں ’انڈیا شائننگ‘ کی ہوا نکل جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آر ایس ایس فیملی کے بے حد قریبی ایک سابق لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نے اس بات کا اعتراف کھل کر کیا ہے کہ ’برانڈ مودی‘ کی پانچ سال میں کی گئی مارکیٹنگ کے باوجود بی جے پی کی لوک سبھا میں سیٹیں یقیناً ہی کم ہو رہی ہیں۔ کتنی کم ہوں گی؟ اس سوال پر فی الحال آر ایس ایس فیملی اور بی جے پی میں بالکل خاموشی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کی پرانی نسل کے کئی اہم لوگ دبی زبان سے مانتے ہیں کہ پارٹی 2004 کے عام انتخاب کے اس حیرت انگیز واقعہ کو بھولی نہیں ہے جب ٹھیک ایسے ہی اقتدار کی کشتی میں سوار بی جے پی کو دور دور تک بھی احساس نہ تھا کہ ’شائننگ انڈیا‘ کے نعرے کی عام انتخاب میں عوام ایسی ہوا نکالے گی کہ بی جے پی بالکل جیتی ہوئی پاری ہار جائے گی۔

Published: undefined

15 سال پہلے کے اس دور میں مرکز میں اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت تھی۔ سادگی پسند سیاسی لیڈر و سیاست کی نبض پر گہری گرفت رکھنے والے واجپئی معروف وزیر اعظم تھے۔ بی جے پی، واجپئی اور لال کرشن اڈوانی تینوں ہی فیکٹر آر ایس ایس-بی جے پی کے لیے برابر معنی رکھتے تھے۔

Published: undefined

تنظیم اور کارکنان پر اس قدر کچھ اشخاص کی اجارہ داری نہیں تھی، جیسی کہ آج ہے۔ بی جے پی و آر ایس ایس سے جڑے ایک اہم ذرائع کا پوری شدت کے ساتھ ماننا ہے کہ ’’آج حالت یہ ہے کہ پرانے اور تنظیم کی جان سمجھے جانے والے وفادار لوگوں کو حاشیے پر دھکیلا جا چکا ہے۔ 2004 کے ’انڈیا شائننگ‘ کے برعکس بی جے پی پوری طرح مودی میجک پر ٹکی ہے۔ اُس وقت برانڈ ہندوستان تھا۔ یعنی ہندوستان چمک رہا تھا، لیکن اب اس نعرے کی جگہ صرف برانڈ مودی نے لے لی ہے۔‘‘

Published: undefined

دھیان رہے کہ 2004 میں کانگریس کے بھی سبھی اہم لیڈر مان چکے تھے کہ بی جے پی ہر حال میں دوبارہ اقتدار میں آنے والی ہے کیونکہ ان کے پاس اٹل بہاری واجپئی جیسی قیادت نہیں تھی۔ واجپئی نے مشترکہ حکومت بھی بخوبی چلائی۔ ان کی شبیہ بالکل تنازعات سے پرے تھی۔ لیکن وقت نے ایسی پلٹی ماری کہ میڈیا کے سبھی قیاس، اندازے اور سروے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

Published: undefined

اس وقت واجپئی حکومت نے 2003 دسمبر میں راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات میں دھماکے دار کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی فتح کے جوش میں بی جے پی جھوم رہی تھی۔ اچانک فیصلہ ہو گیا کہ لوک سبھا کے عام انتخاب اگر ستمبر-اکتوبر کی جگہ اپریل مئی میں ہی کرا دیے جائیں تو بی جے پی کو زبردست فائدہ ہوگا اور سیٹیں بھی 1999 کے عام انتخاب کے مقابلے زیادہ بڑھیں گی۔ یہ الگ بات ہے کہ تب حالات کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

Published: undefined

حال میں ٹکٹ سے محروم کیے گئے کئی بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ایک بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’آنے والے دور میں یہ ایک خطرناک حالت ہوگی، جب ایک یا دو لوگوں کی اجارہ داری سے پارٹی پر قابض ہو چکے مفاد پرست اور کارپوریٹ کلچر میں پرورش پائے لوگ آنے والے وقت میں ملک کی کئی ریاستوں میں ٹکٹوں کے دعویدار کے طور پر بازی مریں گے۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی میں کئی لوگ اس بات سے بھی اندر ہی اندر ناراض ہیں کہ جیتنے والے چہرے کے طور پر ایسے لوگوں کو ٹکٹ تقسیم کر دیے گئے جن کا بی جے پی کے نظریہ اور پالیسیوں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ اسی زمرے میں سنی دیول، جیہ پردا اور دہلی میں گوتم گمبھیر اور ہنس راج ہنس کے نام شمار کرائے جا رہے ہیں۔ 16ویں لوک سبھا کے ایک رکن پارلیمنٹ، جن کا ٹکٹ اس بار کاٹا گیا ہے، دو ٹوک کہتے ہیں ’’چھتیس گڑھ جیسی ریاست میں سبھی 10 اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ محض سنک کی بنیاد پر کاٹا گیا۔ بہانا بنایا گیا کہ چھتیس گڑھ میں پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے خلاف عدم اطمینانی کے سبب انتخاب ہاری ہے جب کہ بی جے پی کے اندر ایسا ماننے والوں کی کمی نہیں جو مانتے ہیں کہ درحقیقت ووٹروں کی اصل ناراضگی وہاں رمن سنگھ حکومت کے گھوٹالوں اور انتظامی ناکامیوں کی وجہ سے تھی۔‘‘

Published: undefined

2019 کے عام انتخاب میں بی جے پی کی انتخابی پالیسی سے جڑے ایک پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ہم ہر جگہ ٹی وی مباحثوں و ریلیوں میں 300 سیٹیں پار کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، لیکن گزشتہ بار صد فیصد یا 95 فیصد سیٹیں جیتنے والی کچھ ریاستوں میں 25 سے 50 فیصد تک سیٹیں اس بار گنوا رہے ہیں۔ اس نقصان کی تلافی ہم کون سی ریاستوں سے کرنے والے ہیں۔ بی جے پی و آر ایس ایس میں مانا جا رہا ہے کہ بنگال اور شمال مشرق سے ان کم ہوئی سیٹوں کی تلافی کرنے کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اس بار کے عام انتخاب کا 2004 کے انتخاب سے موازنہ کرنے کے سوال پر بی جے پی و آر ایس ایس میں کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں واقعی دور دور تک بھی اندازہ نہیں تھا کہ ووٹرس انڈیا شائننگ کے بڑبولے پن کو اس قدر خارج کریں گے۔

Published: undefined

2004 میں بی جے پی کے سابق صدر و سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی بھی ان اہم لیڈروں میں تھے جنھوں نے اس دور کی انتخابی تشہیر کی تقریروں و میڈیا ڈائیلاگ میں اس بات کو ہر جگہ ترجیحی طور پر رکھا تھا کہ واجپئی حکومت کے ساڑھے چار سال کی پالیسیوں سے ملک میں ترقی کی نئی گنگا بہہ رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ ب ی جے پی کی نظر شہری ووٹروں اور متوسط و نچلے طبقے کے ووٹروں پر تھی۔

Published: undefined

آر ایس ایس کے ایک اہم ذرائع کی مانیں تو اس وقت دیہی ہندوستان میں عدم اطمینان، ملک کے کئی حصوں میں خشک سالی، فصلوں کی بربادی و قرض میں ڈوبے کسانوں کی بدحالی بی جے پی کی شکست کی اصل وجہ تھی۔ اس کا بی جے پی کچھ اندازہ لگاتی، اس کے پہلے ہی پارٹی دھڑام سے گری اور پورے دس سال کے لیے جنگلوں میں کھو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined