سیاسی

دہلی میں بی جے پی کی نہیں مودی کی شکست ہوگی

عآپ جن ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دے گی وہ بغاوت کریں گے اور یہ بغاوت یقیناً کانگریس کو فائدہ پہنچائے گی۔ اگر دہلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست جاری رہی تو یہ شکست بی جے پی کی نہیں بلکہ مودی کی ہوگی۔

دہلی اسمبلی الیکشن 2019
دہلی اسمبلی الیکشن 2019 

سابق وزیر اعلی مرحومہ شیلا دکشت کی قیادت میں کانگریس نے 3 چناؤ جیتے اور ایک ہارا۔ جس چناؤ میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ سال 2013 کا تھا۔ وہ سال 2013 کا چناؤ جیت سکتی تھیں اور چوتھی مرتبہ وزیر اعلی بن سکتی تھیں لیکن انہوں نے ان اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا جو ریاست دہلی کی ترقی کو روکتے تھے۔ ان کے لئے بھی بجلی میں سبسڈی دینا اور پانی کو مفت کرنا کوئی مشکل کام نہیں تھا کیونکہ پندرہ سال کے اقتدار میں ان کو اتنا تو اندازہ تھا کہ کس ہیڈ کا فنڈ کس ہیڈ میں کیسے کیا جا سکتا ہے اور پرائیویٹ بجلی کمپنیوں کو کیسے خوش کیا جا سکتا ہے، لیکن انہوں نے ایسا اس لئے نہیں کیا کیونکہ دہلی کی مجموعی ترقی متاثر ہوتی۔ ان کو معلوم تھا کہ یہ دو دھاری تلوار ہے ایک جانب ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے درکار فنڈ میں کمی آجاتی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں ترقی ممکن نہیں ہوتی اور دوسری جانب اگر عوام کو مفت خوری کی عادت پڑ جائے تو وہ عوام ترقی نہیں کر پاتی۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

بحرحال دہلی اسمبلی کے انتخابات میں اب ایک ماہ بھی نہیں رہا ہے اور آج کی صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ برسر اقتدار جماعت جس کو ہم صرف کیجریوال حکومت کہیں تو زیادہ بہتر ہو گا اس کی واپسی یقینی ہے، لیکن صورتحال بدل بھی سکتی ہے اور ایسا دہلی میں ہوا بھی ہے۔ سال2013 میں ہر آدمی یہی کہہ رہا تھا کہ دہلی میں شیلا دکشت کے لئے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن نتائج میں ان کی پارٹی تیسرے نمبر پر آئی اور صرف وہ آٹھ سیٹیں ہی جیت پائیں، جہاں مسلم ووٹ فیصلہ کن تھے کیونکہ مسلمانوں نے کانگریس کے خلاف اس لہر میں بھی شیلا دکشت کا دامن تھامے رکھا تھا۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ شیلا دکشت کے زمانہ کی ترقی آج بھی نظر آتی ہے۔ آج دہلی میں مفت پانی اور بجلی میں زیرو بل کی ضرور بات ہو رہی ہے اور دہلی کے 28 لاکھ صارفین کے بجلی کے بل زیرو آئے ہیں لیکن ترقی کے نام پر کچھ نہیں ہوا ہے۔ دہلی کے تعلیمی نظام کو دیکھا جائے، جس کی سب سے زیادہ تشہیر ہوتی ہے اس میں گزشتہ پانچ سالوں میں ایک بھی نیا اسکول نہیں جڑا ہے جبکہ پانچ سو نئے اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا عام آدمی پارٹی نے۔ اسکولوں میں نیا پلاسٹر اور سفیدی ضرور زیادہ نظر آتی ہے لیکن دسویں اور بارہویں کے نتائج پہلے سے کافی گر گئے ہیں جو ایک تشویش کا پہلو ہے، کیونکہ اسکول کی پہچان اس کے نتائج سے ہوتی ہے۔ ایک بھی نیا کالج یا نئی یونیورسٹی نہیں کھولی گئی۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

صحت کے نظام کو دیکھا جائے تو جن محلہ کلینک کی بات ہوتی ہے ان کی جو حالت ہے اور اس میں جو کرپشن ہے وہ جگ ظاہر ہے، ان کی وجہ سے دہلی میں پہلے سے موجود ڈسپنسری نظام ختم ہو گیا ہے کیونکہ محلہ کلینک صرف پارٹی کے لوگوں کی مالی مدد اور خوش کرنے کے لئے شروع کیے گئے تھے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں نہ تو کوئی نیا اسپتال کھولا گیا اور نہ ہی نئے بیڈ کا اضافہ کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ کا حال یہ ہے کہ ڈی ٹی سی میں پچھلے پانچ سالوں میں ایک بھی نئی بس نہیں خریدی گئی ہے۔ میٹرو کے فیز چار میں کتنے مسائل کھڑے ہوئے اور کتنی تاخیر سے شروع ہوئی۔ انفراسٹرکچر کے نام پر دہلی میں کچھ نہیں ہوا، گزشتہ پانچ سالوں میں صرف تین کلومیٹر کی سڑک بنی ہے، نہ ہی کوئی نیا فلائی اوور بنا، بس باراپولا فلائی اوور پر ہی پہلے کے منصوبوں پر عمل ہوا ہے۔ ظاہر ہے اس کی وجہ پیسے کی کمی ہے۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

دہلی میں تجارت اور نوکری کے علاوہ کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے، دونوں ہی محاذ پر ریاستی اور مرکزی حکومت ناکام ہیں، انہیں کوئی فکر بھی نہیں ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہیں اور عالمی مندی کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں جا رہی ہیں۔ اس کے اوپر سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر سماج منقسم نظر آرہا ہے۔ اس لئے تجارت، بے روزگاری، سی اے اے اور طلباء کے خلاف تشدد، دہلی کے انتخابات میں بڑے مدے رہیں گے۔ بی جے پی جہاں غیر منظورشدہ کالونیوں کو منظوری دینے اور شہریت ترمیمی قانون اور قوم پرستی پر انتخابات لڑے گی وہیں عام آدمی پارٹی مفت پانی، بجلی، تعلیم اور صحت میں اپنی کارکردگی پر خوب بڑھ چڑھ کر بیان بازی اور اشتہار بازی کرے گی، تیسری جانب کانگریس اپنے دور کے کام اور سماج میں موجود بے چینی کو لے کر عوام کے پاس جائے گی۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ٹی وی پر صرف کیجریوال کے اشتہار دیکھے جا سکتے ہیں اور یہ پیسہ دہلی کے عوام کا ہے۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

بی جے پی کا اپنا 33 فیصد کا ایک کیڈر ووٹ مانا جاتا ہے جو اس کو خراب سے خراب حالت میں بھی مل جاتا ہے۔ سال 2013 میں بی جے پی کو 33 فیصد ووٹ ملے تھے اور اسے 32 سیٹیں ملی تھیں، لیکن سال 2015 میں اس کو 32.3 فیصد ووٹ ملے تھے، لیکن صرف تین سیٹیں ہی ملی تھیں۔ بی جے پی کو اتنی کم سیٹیں ملنے کی وجہ کانگریس کو ملا ووٹ تھا۔ کانگریس کو سال 2013 میں 24 فیصد ووٹ ملا تھا جبکہ سال2015 میں اس کو محض 9.7 فی صد ووٹ ملا تھا اور عام آدمی پارٹی کا ووٹ سال 2013 کے 29 فیصد سے بڑھ کر 54.3 فیصد ووٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کانگریس آٹھ سیٹوں سے صفر پر آ گئی تھی اور عام آدمی پاری 28 سے 67 سیٹوں پر پہنچ گئی تھی۔ اس لئے ان انتخابات کی کنجی کانگریس کے پاس ہے۔ عام آدمی پارٹی کی یہ کوشش ہے کہ کانگریس کو انتخابی تصویر سے دور رکھا جائے تاکہ اس کو کامیاب ہونے میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو، کیونکہ عام آدمی پارٹی کی کارکردگی لوک سبھا، کارپوریشن اور دہلی یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابات میں بہت خراب رہی ہے۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

ان انتخابات میں کانگریس کے لئے یہ اچھا ہے کہ اس کی جھارکنڈ سمیت کئی ریاستوں میں انتخابی کارکردگی اچھی رہی ہے اور شہریت ترمیمی قانون اور طلباء کے احتجاج میں وہ مرکز میں دکھائی دی ہے۔ اگر ان وجوہات کی بنیاد پر عوام نے کانگریس پر اعتماد کا اظہار کیا تو عام آدمی پارٹی کے لئے پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے۔ ایک بات صاف ہے دہلی میں بی جے پی کو جو بھی ووٹ مل سکتے ہیں وہ نریندر مودی کے نام پر ہی مل سکتے ہیں کیونکہ پارٹی سے بی جے پی کے اپنے ووٹر بھی بہت ناراض ہیں اور شائد وہ ووٹ ڈالنے کے لئے بھی نہ نکلیں۔ دہلی بی جے پی کے لئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

عام آدمی پارٹی کی کارکردگی دہلی کے علاوہ کسی بھی ریاست میں اچھی نہیں رہی ہے اور دہلی میں جس طرح غیر مسلم ووٹر کو ناراض نہ کرنے کی غرض سے کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون کے احتجاجوں سے خود کو دور رکھا ہے وہ ان کے لئے مسائل کھڑے کر سکتا ہے۔ اس کے لئے ٹینا فیکٹر (TINA-There is no alternativeکوئی متبادل نہ ہونا) اگر کام کر گیا تو وہ کچھ بہتر کر سکتی ہے نہیں تو اس کے لئے بھی راہ اتنی آسان نہیں ہے کیونکہ ٹکٹ تقسیم کے وقت جن ارکان اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے گی وہ بغاوت کرے گا اور یہ بغاوت یقیناً کانگریس کو فائدہ پہنچائے گی۔ دہلی کے انتخابات بہت دلچسپ رہیں گے اور اگر یہاں بھی بی جے پی کی شکست جاری رہی تو یہ سیدھا نریندر مودی کی قیادت پر سوال کھڑے ہوں گے یعنی دہلی کی شکست بی جے پی کی نہیں مودی کی شکست ہوگی۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jan 2020, 5:11 PM IST