گراکس قومی آواز
معروف شاعرہ ملکہ نسیم کی شاعری میں کلاسیکی اردو روایت، نسائی احساس، سماجی شعور اور فکری آزادی کا منفرد امتزاج نظر آتا ہے۔ ان کے یہاں خواب، امید، خودداری اور انسانی جذبات کو ایک باوقار اور دانشورانہ لہجے میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ بات معروف شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی خصوصی نشست میں کہی۔
معین شاداب نے ملکہ نسیم کے خاندانی پس منظر، ابتدائی زندگی، تعلیم اور ادبی سفر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ملکہ نسیم نے گیارہویں جماعت ہی سے لکھنا شروع کر دیا تھا، تاہم گھریلو پابندیوں کے باعث انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی ایک غزل معروف ادبی رسالے ’بیسویں صدی‘ میں شائع ہوئی، جس کے بعد ان کا شعری سفر آگے بڑھا۔
معین شاداب نے ان کی شاعری میں خوابوں کی اہمیت، نسائی خودداری، فکری آزادی اور علامتی اظہار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ نسیم نے روایت کا احترام کیا، لیکن اسے اپنے اظہار کی حد نہیں بننے دیا۔ نشست میں ان کی زندگی کے دلچسپ واقعات اور منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔