شاعری

ویڈیو: ادب نامہ میں عزیز بانو داراب وفا کی زندگی اور شاعری پر خصوصی گفتگو

ادب نامہ میں معین شاداب نے عزیز بانو داراب وفا کی زندگی اور شاعری پر گفتگو کی، جس میں ان کی کلاسیکی روایت، فیض کے اثرات، ترقی پسند فکر، نسوانی احساس اور جدید شعری لہجہ کے اہم پہلو کو نمایاں کیا

<div class="paragraphs"><p>قومی آواز گرافکس</p></div>

قومی آواز گرافکس

 

ادب نامہ کی تازہ قسط میں لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شاعرہ عزیز بانو داراب وفا کی زندگی، شخصیت اور شاعری کا جائزہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے میزبان معین شاداب نے گفتگو میں ان کے ادبی سفر، مشاعروں میں شرکت اور شعری مقبولیت کے اہم مراحل پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں اس واقعے کا بھی ذکر کیا گیا جب ایک اہم مشاعرے میں اندرا گاندھی نے عزیز بانو داراب وفا کی شاعری کو سراہا۔ گفتگو کے دوران بتایا گیا کہ اس مشاعرے نے شاعرہ کو ادبی حلقوں سے نکل کر وسیع سامعین تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا اور ان کی ادبی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

معین شاداب نے عزیز بانو کی شاعری میں کلاسیکی روایت، فیض احمد فیض کے اثرات، ترقی پسند فکر اور جدید شعری لہجہ کی نشان دہی کی۔ اس کے علاوہ منتخب اشعار کے ذریعے ان کی شاعری میں تنہائی، جدوجہد، نسوانی احساس، سماجی حقیقت اور ماضی کی یادوں جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ اس قسط نے ناظرین کو ایک ایسی شاعرہ سے متعارف کرایا جن کا کلام بدلتے عہد کے ساتھ مسلسل نئی معنویت پیدا کرتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔