شاعری

’بہلیا میں نے دل کو ہے پہروں کئی طرح‘، مومن خان مومنؔ کی زمین پہ غزل

بہلیا میں نے دل کو ہے پہروں کئی طرح، پھر بھی یہ مانتا نہیں ہائے کسی طرح؛ قربان ہوں میں ان ہی کے انداز پر کہ وہ، وعدے سے اپنے مکرے ہیں پھر سے...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رویا کرینگے آپ بھی پہروں اسی طرح

اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح

مومن خاں مومنؔ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہلیا میں نے دل کو ہے پہروں کئی طرح

پھر بھی یہ مانتا نہیں ہائے کسی طرح

.

قربان ہوں میں ان ہی کے انداز پر کہ وہ

وعدے سے اپنے مکرے ہیں پھر سے نئی طرح

.

سوچا تھا اس سے کہہ کے میں سب لوٹ آؤں گا

اب دل سے کر رہا ہوں شکایت اسی طرح

.

عشق بتاں سے کس کو ملی ہے بھلا نجات

رویا کروگے آپ بھی دیکھو میری طرح

.

تیرا ہے یہ قصور کہ تو بھولتا نہیں

دیتا ہے دوست گالیاں اکثر اسی طرح

.

مر جائے گا اس عشق میں یہ گانٹھ باندھ لے

کہتا تو ہے بھلے کی وہ لیکن بری طرح

.

دفنا چکا خطوں کو میرے ساتھ جب رقیب

پھر لب پہ آہ ابھری ہے اس کے نئی طرح

.

محفل کو یاد آیا جنوں ’کامران‘ کا

چرچائے قیس ہونے لگا جو اسی طرح

.

احمد کامران، برامپٹن، کینیڈا

Published: 03 May 2020, 8:33 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 May 2020, 8:33 PM IST