شاعری

گردشِ ایّام... ام ماریہ حق کی نظم

یہ کن اجنبی راہگزاروں میں، گردش ایام لے آئی، جہاں! .... ام ماریہ حق کی نظم

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یہ کن اجنبی راہگزاروں میں

گردش ایام لے آئی

جہاں!

آرزو کی مسافت کے سوا

کچھ بھی نہیں

وہ بہاروں کے گیت

محبت کے نغمے

اجنبیت کے کہرے میں

جانے کہاں کھو گئے

اب میرے رقیب

محرومیوں کے آسیب

ناتمام خواہشوں کی صلیبیں لئے

دشت تمنا کے گمنام مسافر

حیات نو کی

بشارت میں سر گرداں

Published: 01 Sep 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Sep 2019, 10:10 AM IST