
راہل گاندھی کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب / تصویر آئی این سی
نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان سمیت ملک بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور کانگریس کے نظریات سے وابستگی ہی ان کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کی آواز بلند کرنا، ناانصافی کے خلاف لڑنا اور ہندوستان کے اتحاد و ترقی کے لیے کام کرنا ہمارا اجتماعی عزم ہے۔
سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں کانگریس کارکنان اور حامیوں نے راہل گاندھی کو مبارک باد پیش کی اور ان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے دعائیں کیں۔ دہلی میں منعقدہ تقریب میں بچوں، بزرگوں، خواتین اور مختلف شعبوں سے وابستہ عام لوگوں نے بھی ان سے ملاقات کی اور تحائف پیش کیے۔
راہل گاندھی نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران کھڑگے اور راہل گاندھی کے درمیان شفقت اور محبت کے جذبات نمایاں رہے، جبکہ پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کی گرمجوشی اور بھائی بہن کے رشتے کی قربت نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
سالگرہ کی ان تقریبات کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں، جن میں راہل گاندھی کو پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور عام لوگوں کے درمیان خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیش ہیں راہل گاندھی کی سالگرہ کی چند یادگار تصویری جھلکیاں:
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined