ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پر تحقیقاتی مرکز اور لائبریری کا افتتاح
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں بھرپور انداز میں یاد کیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نئی دہلی کے اندرا بھون میں ’ڈاکٹر منموہن سنگھ ریسرچ سینٹر اینڈ لائبریری‘ کا افتتاح کیا گیا، جسے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے انجام دیا۔
Published: undefined
سونیا گاندھی شمع روشن کرتے ہوئے، ساتھ میں ملکارجن کھڑگے
راہل گاندھی لائبریری کے افتتاحی چراغ روشن کرتے ہوئے
ملکارجن کھڑگے لائبریری کے دروازے پر چراغ روشن کرتے ہوئے
گرشرن کور تقریب کے دوران چراغ جلاتے ہوئ
افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور جے رام رمیش سمیت کئی دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کی زندگی اور قیادت سادگی، دیانت اور قومی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے۔ وہ نہ صرف ہندوستان کے معاشی استحکام کے معمار ہیں بلکہ ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے خاموشی کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پر تحقیقاتی مرکز اور لائبریری کا افتتاح
راہل گاندھی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کی زندگی سچائی اور ایمانداری کا آئینہ ہے اور یہ نیا مرکز آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ حقیقی خدمت کیسی ہوتی ہے۔ جے رام رمیش نے بھی ایکس پر لکھا کہ یہ لائبریری ڈاکٹر سنگھ کی دانشورانہ اور عوامی وراثت کو محفوظ رکھنے کی ایک اہم کوشش ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی لائبریری میں مطالعہ کرتے ہوئے
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رہنما ڈاکٹر سنگھ کی زندگی سے متعلق مختلف گوشوں کو دیکھ رہے ہیں، کتب بینی کر رہے ہیں اور شمع روشن کر کے تقریب کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ مرکز نہ صرف ایک تحقیقی لائبریری ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک تعلیمی محرک بھی ثابت ہوگا۔
Published: undefined
رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زندگی پر مبنی گیلری کا مشاہدہ کرتے ہوئے
اندرا بھون میں ڈاکٹر منموہن سنگھ ریسرچ سینٹر اینڈ لائبریری کا افتتاحی کتبہ
سونیا گاندھی، گرشرن کور کے ساتھ تقریب میں شریک ہوتے ہوئے
راہل گاندھی لائبریری تصاویر دیکھتے ہوئے
سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی کی یادگار تصاویر دیکھتے ہوئے
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined