فوٹو اسٹوریج

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مشہور فٹبال لیونل میسی کا شاندار استقبال، تحفہ میں ملا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا جرسی نمبر 10

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لیونل میسی نے آئی سی سی چیئرمین جئے شاہ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ڈی ڈی سی اے سربراہ روہن جیٹلی سے ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لیونل میسی و دیگر کھلاڑی، تصویریں ویپن/قومی آواز</p></div>

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لیونل میسی و دیگر کھلاڑی، تصویریں ویپن/قومی آواز

 

دنیا کے عظیم فٹبالرس میں شمار لیونل میسی ’دی گوٹ ٹور‘ کے تحت کولکاتا، حیدر آباد اور ممبئی کے بعد دہلی پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ میسی نے 15 دسمبر کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منقعد ایک تقریب میں حصہ بھی لیا، جو کہ ان کے چاہنے والوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ خود میسی بھی شیدائیوں کی طرف سے ملی اس محبت کا شکرگزار نظر آئے۔ میسی کے ساتھ ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر روڈریگو ڈی پال اور اروگوے کے فٹبالر لوئس سواریز بھی موجود تھے۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لیونل میسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جئے شاہ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ڈی ڈی سی اے (دہلی ضلع کرکٹ ایسو سی ایشن) کے سربراہ روہن جیٹلی سے ملاقات کی۔ میسی کو جئے شاہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی نمبر 10 بطور تحفہ پیش کیا۔ انھوں نے لوئس سواریز کو جرسی نمبر 9 اور روڈریگو ڈی پال کو جرسی نمبر 7 بھی تحفے میں دیا۔ جئے شاہ نے میسی کو ایک کرکٹ بیٹ بھی تحفے میں دیا، جس میں ہندوستانی کرکٹرس کے دستخط موجود تھے۔ ذیل میں دیکھیں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں میسی کی موجودگی کو سمیٹے ہوئی تصویری جھلکیاں...

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’وی بی-جی رام جی‘ کے نام سے جانا جائے گا منریگا! اب مزدوری کا کچھ حصہ ریاستوں کو بھی کرنا ہوگا ادا، دونوں میں ہیں 5 بڑے فرق