پاکستان

دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ طالبان کے قول وفعل میں کتنی مماثلت ہے؟

یہ افغان قیادت کی فہم وفراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز سے کیسے نمٹتے ہیں، افغان عوام امن چاہتی ہے، سب امن کے خواہاں ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کے بارے میں جاری شکوک و شبہات کے درمیان کہا ہے کہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پر عمل بھی کررہے ہیں یا نہیں ؟

Published: undefined

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پر عمل بھی کررہے ہیں؟ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کیمفادکوترجیح دینی چاہیے، جو افغانستان میں بیامنی کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہ رہا۔

Published: undefined

پاکستانی وزیر خارجہ نے مشورہ دیا کہ طالبان اور سابق حکمران مل کر ایسا سیاسی ڈھانچا بنائیں جس میں سب شامل ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے، کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات سے رابطے ہورہے ہیں، پاکستان آئے افغان وفد کی وزیراعظم اورمجھ سے ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا اور ہمیں احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں ’اسپائیلرز‘ کا کردارادا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔

Published: undefined

شاہ محمودنے کہاکہ یہ افغان قیادت کی فہم وفراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز سے کیسے نمٹتے ہیں، افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے، سب امن کے خواہاں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو