پاکستان

'گو نیازی گو' کے نعرے کیوں لگ رہے ہیں پاکستان میں ، یہ نیازی کہاں سے آیا؟

1971 کی جنگ کے وقت جس لیفٹیننٹ جنرل کے ہاتھ میں مشرقی پاکستان کی کمان تھی ان کا نام جنرل عامر خان نیازی تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

پاکستان میں آج کل ایک نعرہ بہت عام ہے اور وہ ہے ’گو نیازی گو‘۔ سوال یہ ہے کہ یہ نعرہ کیوں لگ رہاہے ؟ اس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ نعرہ عمران خان کے خلاف لگ رہا ہے کیونکہ اکثر لوگ عمران خان کو نیازی کے نام سے مخاطب کرتے ہیں ۔

Published: undefined

سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو شکست اور نیازی کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یہی نہیں پاکستانی پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آنے پر بھی اپوزیشن نے’گو عمران خان گو‘ کے بجائے ’گو نیازی گو‘کے نعرے لگائے۔ آخر یہ نیازی کا معاملہ کیا ہے؟ عمران کو نیازی کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔

Published: undefined

حالانکہ عمران خان اپنے نام کے ساتھ صرف عمران خان ہی لکھتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما عمران کو تنگ کرنے کے لیے ان کے نام کے ساتھ نیازی جوڑ دیتے ہیں۔ پاکستان میں عمران کے مخالفین انہیں نیازی کہتے ہیں۔ درحقیقت یہ معاملہ 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ سے جڑا ہوا ہے۔ 1971 کی جنگ کے وقت جس لیفٹیننٹ جنرل کے ہاتھ میں مشرقی پاکستان کی کمان تھی ان کا نام جنرل عامر عبدل خان نیازی تھا۔

Published: undefined

پاکستان میں لوگ جنرل نیازی کا ہندوستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے واقعے کو انتہائی توہین آمیز سمجھتے ہیں۔ تب سے نیازی کنیت پاکستان میں بطور گالی استعمال ہوتی ہے۔ نیازی کو بزدلی اور کمزور قیادت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

اس کا اثر یہ ہے کہ عمران خان بھی اپنے کنیت میں نیازی نہیں لگاتےلیکن اپوزیشن کے نیازی کے طعنوں سے تنگ آکر ایک بار پارلیمنٹ میں عمران خان نے اپنی ناراضگی اس طرح نکالی کہ انہوں نے کہا کہ ان کا نام عمران احمد خان نیازی ہے۔ عمران کا یہ کہنا تھا کہ حزب اختلاف کو ان کو تنگ کرنے کا جواز اور مل گیا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined