پاکستان

پاکستان کے بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پولیس اہلکار اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم جائے وقوعہ کے قریب عیدالفطر کے موقع پر خریداری کرنے والے شہری اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ایک بازار میں اتوار کی رات ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب صوبے کے ضلع خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس میں دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قریب کھڑی پولیس کی گاڑی ٹارگٹ تھی۔پولیس اہلکار اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم جائے وقوعہ کے قریب عیدالفطر کے موقع پر خریداری کرنے والے شہری اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ذرائع نے بتایا، "ضلع میں معمول کی گشت پر مامور پولیس کی گاڑی بظاہر ہدف تھی، جو وہ چند سیکنڈز میں چھوٹ گئی اور ابھی اس علاقے سے گزری تھی جب دھماکہ ہوا۔" پولیس اہلکار اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم جائے وقوعہ کے قریب عیدالفطر کے موقع پر خریداری کرنے والے شہری اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 30 مارچ کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

Published: undefined

اس سے قبل 26 مارچ کو صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا تھا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 26 مارچ کو ہی خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined