پاکستان

بے روزگاری اور قرض سے پریشان پاکستانی صحافی نے خود کشی کر لی

پاکستانی صحافی فہیم نے 2 جون کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’’میری نوکری چلی گئی ہے اس لیے میں بہت پریشان ہوں۔ میرے لئے دعا کرنا۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کے کراچی میں چند ماہ قبل برطرف کیے گئے ایک صحافی نے بے روزگاری، بڑھتی مہنگائی اور 60,000 روپے کے قرض سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی فہیم مغل جمعہ کی صبح اپنے گھر کی چھت سے لٹکے پائے گئے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

Published: undefined

فہیم نے 2 جون کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ”میری نوکری چلی گئی ہے اس لیے میں بہت پریشان ہوں۔ میرے لئے دعا کرنا۔“ دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق فہیم جون میں کراچی کے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے برطرف کیے جانے کے بعد اپنے خاندان کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہے تھے۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی نے کہا کہ اکثر ہم ہفتوں تک بغیر کھائے پیئے رہتے تھے۔ وہ پاس کے جے ڈی ایس (ایک خیراتی تنظیم) سے کھانا لے کر آتے تھے۔

Published: undefined

پاکستانی روزنامے نے رپورٹ کیا کہ فہیم کے دوست عمیر دبیر نے انکشاف کیا کہ خودکشی سے چند گھنٹے قبل فہیم کے پاس اپنے بچے کے لیے دودھ خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ فہیم کے دوست نے بتایا کہ اس نے اپنے بچوں کے اسکولوں میں داخلے کے لیے بینک سے 60 ہزار روپے کا قرض لیا تھا اور کچھ دیر پہلے کہا تھا کہ اب مجھے نہیں لگتا کہ میں قرض واپس کر پاؤں گا۔ بینک ملازمین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ واقعہ بتاتا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لوگ اشیائے ضروریہ خریدنے کے لیے بھی کتنی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اکتوبر کے آخر میں مہنگائی کا 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کیونکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مسلسل دوگنی ہو گئیں اور گھی، تیل، چینی، آٹا اور پولٹری کی قیمتیں تاریخی بلندیوں تک پہنچ گئیں۔

Published: undefined

دی نیوز انٹرنیشنل نے وفاقی ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 کے درمیان بجلی کے نرخ 57 فیصد بڑھ کر 4.06 روپے فی یونٹ سے کم ازکم 6.38 روپے فی یونٹ ہو گئے۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ اشیائے خوردونوش بالخصوص گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوا ہے۔ گھی کی قیمت 108 فیصد اضافے سے 356 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، تین سالوں میں چینی کی قیمت میں 83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined