پاکستان

پاکستان میں بلیک آؤٹ ، بریک ڈاؤن کی وجہ سے چاروں طرف رہی تاریکی

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئینسی اچانک 50 سے صفر پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔

تصویر  بشکریہ پاکستانی وزارت توانائی ٹویٹر ہینڈل 
تصویر  بشکریہ پاکستانی وزارت توانائی ٹویٹر ہینڈل  

ہفتہ کے روزپاکستان میں بجلی کا زبردست بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ پاکستان کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا بھی تقریبا غیر متحرک ہو گیا۔ پاکستان کا دارالحکومت بھی تاریکی میں ڈوبا رہا جبکہ اب بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ابھی کن علاقوں میں بجلی بحال ہو چکی ہے اس کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے پاکستان کی جتنی بھی صوبائی راجدھانیاں ہیں وہ اس بریک ڈاؤن سے متاثر رہیں جن میں کراچی، پشاور، لاہور، پنڈی، اسلام آباد ، ملتان وغیرہ شامل ہیں۔وزارتِ توانائی کی جانب سے بتایا گیا کہ 11 بج کر 41 منٹ پر گڈو بجلی گھر میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہو گئیں۔گڈو تھرمل پاور سٹیشن سندھ کے ضلع کشمور میں دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ہے اور اس کا شمار پاکستان کے بڑے بجلی گھروں میں ہوتا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئینسی اچانک 50 سے صفر پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔انھوں نے بتایا کہ فریکوئینسی اچانک گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بریک ڈاؤن کی خبر کے بعد شروع میں تو سوشل میڈیا پر رد عمل آئے لیکن بعد میں لوگ بجلی نہ ہونے کی وجہ سےسوشل میڈیا سے غائب نظر آئے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined