پاکستان

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 24004 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 75 ہزار 504 تک جا پہنچے ہیں۔

پاکستان میں کورونا
پاکستان میں کورونا 

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 86 افراد انتقال کر گئے۔

Published: undefined

پاکستان کے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 24004 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 75 ہزار 504 تک جا پہنچے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2669 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 73 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84427 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined