پاکستان

تیسری بار کورونا کی زد میں آئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، دو دنوں سے طبیعت ناساز

مصر میں سی او پی-27 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد شہباز شریف گزشتہ ہفتے لندن پہنچے تھے، ایئرپورٹ سے نکلنے سے ٹھیک پہلے انھیں بخار ہو گیا تھا۔

شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کووڈ-19 وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔ کورونا کے سبب ہی انھیں لندن سے لوٹنے میں تاخیر ہوئی اور وہ دو دن بعد پیر کو پاکستان لوٹے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اس سال کے شروع میں جنوری میں اور 2020 کے جون میں بھی کووڈ-19 کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے تھے۔

Published: undefined

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے وزیر اعظم کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم دو دنوں سے بیمار ہیں اور انھوں نے آج ایک ڈاکٹر کی سفارش کے بعد کووڈ-19 جانچ کرائی جس میں وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی صلاح پر دوا لے رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وہ کورونا انفیکشن کے سبب ہی دو دن اور لندن میں رہے۔ مصر میں سی او پی-27 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد شہباز شریف گزشتہ ہفتے لندن پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ سے نکلنے سے ٹھیک پہلے انھیں ہلکا بخار تھا اور ان کے گھر والوں نے انھیں ہوائی سفر نہ کرنے کی صلاح دی تھی۔

Published: undefined

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق لندن میں انھوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ فوجی سربراہ کی تقرری اور قومی اہمیت کے دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ایشو پر اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرنے کے بعد 11 نومبر کو وہ لندن سے ملک پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined