پاکستان

پاکستان: وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کار حادثے میں جاں بحق، 5 کے خلاف مقدمہ درج

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عبدالشکور کی گاڑی ایک مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوری بعد وزیر کو ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>مفتی عبدالشکور، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مفتی عبدالشکور، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد کے ریڈ زون میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس سلسلے میں پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکور جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ایف) کے ایک سرکردہ رہنما تھے اور موجودی حکومت میں کافی دخل رکھتے تھے۔

Published: undefined

ڈان اخبار نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب عبدالشکور کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر سچیوالیے چوک کی طرف جا رہے تھے اور ان کی کار ایک مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوری بعد موصوف وزیر کو ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

Published: undefined

حادثے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جس میں شکایت کنندہ حاجی قدرت اللہ نے بتایا کہ حادثہ دوسرے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ قدرت اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل کے رہنما کا افطار کے لیے ان کے گھر آنا تھا۔ حالانکہ اس دوران ان کے باورچی کو وزیر کی موت کے بارے میں فون آیا۔

Published: undefined

ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی بے وقت موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined