پاکستان

’عمران کو پارٹی کے اراکین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہیں کرنا چاہیے‘

حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کرنے کے الزام میں 13 ناراض اراکین اسمبلی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے ناراض رکن نور عالم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی پارٹی کے اراکین کے ساتھ کتوں جیسا سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

Published: undefined

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر نور نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ پارٹی کے اراکین کا احترام کریں اور انھیں ہدایت نہ دیں۔

Published: undefined

آرٹیکل 63 کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،’یہ آرٹیکل ان لوگوں پر نافذ ہوتا ہے جو اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا رکن ہوں‘۔
قابل ذکر ہے کہ حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کرنے کے الزام میں 13 ناراض اراکین اسمبلی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مسٹر نور اور دیگر ناراض اراکین اسمبلی کو مسٹر خان کے سامنے پیش ہونے کے لیے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے مسٹر نور کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل مسٹر عمران کے خلاف بیان دینے پر دھمکی دی ہے۔

Published: undefined

دونوں رہنماؤں نے رکن اسمبلی کو ہراساں کیا اور انھیں پاکستان کے خلاف کام کرنے کے لیے مجرم ٹھہرایا۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں کی درخواست پر اتوار کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو صبح 11 بجے بلایاہے۔8 مارچ کو اپوزیشن پارٹیوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined