پاکستان

عمران کی پارٹی کے ارکان دے سکتے ہیں اجتماعی استعفے، شہباز کا انتخاب دوپہر 2 بجے

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے عمران کو مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

پاکستانی سیاست میں روز نیا موڑ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے تمام ارکان اجتماعی استعفی دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اتوار کو اعلان کیا کہ پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی سے پیر کو اجتماعی طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔

Published: undefined

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مسٹر شریف پر اعتراضات اٹھائے تھے جسے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسترد کر دیا اور شہباز شریف کی نامزدگی قبول کر لی۔

Published: undefined

فواد چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی سینٹرل کور ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ بنی گالہ میں ہوئی اور وہاں ’’پوری صورتحال کا تجزیہ کیا گیا‘‘۔

Published: undefined

کمیٹی نے عمران کو مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے خطوط پر ہمارا اعتراض دور نہ ہوئے تو ہم کل استعفیٰ دے دیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined