پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا

پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور درخواست گزار عمیر نیازی نے الزام لگایا کہ پولیس نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا کا عدالتی حکم دکھائے بغیر انہیں اغوا کر لیا

<div class="paragraphs"><p>عمران خان / ویڈیو گریب</p></div>

عمران خان / ویڈیو گریب

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ہفتے کے روز لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں اس کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کو پنجاب پولیس کی جانب سے بندوق کی نوک پر اغوا قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور درخواست گزار عمیر نیازی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ان کی درخواست کو بالا تاخیر قبول کرے اور پنجاب پولیس اور حکومت کو ہدایت کرے کہ وہ سابق وزیراعظم کو عدالت میں پیش کریں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

درخواست گزار نے کہا، "حکومت خان کو غیر قانونی حراست میں رکھے ہوئے ہے۔ عمران خان آج دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ کر رہے تھے کہ 200 کے قریب پولیس اہلکار زبردستی وہاں داخل ہوئے اور انہیں بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔‘‘

Published: undefined

نیازی نے الزام لگایا کہ پولیس نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا کا عدالتی حکم دکھائے بغیر انہیں "اغوا" کر لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے، اس لیے انہیں ہائی کورٹ میں پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خان (70) کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ کی طرف سے مجرم قرار دینے اور تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد لاہور میں ان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خان کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کی پامالی اور منصفانہ ٹرائل کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined