
50فیصد کی ووٹوں کی گنتی کے بعد عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف 112سیٹوں پر اگے ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو محض 64 اور خلاف توقع پیپلس پارٹی کی شاندار کارکردگی رہی ہے اور وہ 44 نشستوں پر آگے ہیں۔ ادھر صوبائی اسمبلی انتخابات میں سندھ میں پیپلس پارٹی سب سے آگے ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے اور بلوچستان میں بی این پی سب سے آگے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے 103 سے زائد سیٹوں پر سبقت بنا لی ہے اور نواز شریف کی پارٹی پی ایم ایل این سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ پی ایم ایل این اس وقت محض 52 سیٹوں پر آگے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 32 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ تیسرے مقام ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف قومی اسمبلی-249 (کراچی مغرب) میں سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اس وقت وہ اپنے مخالف سے 4230 ووٹوں سے آگے ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تازہ رجحان کے مطابق 93 سیٹوں پر اپنی سبقت بنا لی ہے۔ دوسرے مقام پر نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے جو 52 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 30 سیٹوں پر سبقت کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پنجاب اسمبلی، جہاں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی تھی، وہاں پی ٹی آئی نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ جیو ٹی وی کے تازہ رجحان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی 59 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ پی ایم ایل این 45 سیٹوں پر آگے ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان میں ووٹنگ کی گنتی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینل ’جیو‘ پر جاری رجحان کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 31 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور دوسری پارٹیاں اس سے بہت پیچھے ہیں۔ یہاں عمران خان کی پی ٹی آئی 4 سیٹوں پر جب کہ پی ایم ایل این محض 1 سیٹ پر آگے ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستانی ٹی وی ’اے آر وائی‘ کے مطابق رجحانوں میں پی ٹی آئی ابھی تک سب سے آگے ہے۔ وہ 85 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ دوسرے مقام پر پی ایم ایل این ہے جو 52 سیٹوں پر آگے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی پی) تیسرے مقام پر ہے جو 25 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان پنجاب اسمبلی میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پاکستانی ٹی وی کے مطابق دونوں 36-36 سیٹوں پر آگے ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان میں چین کے سفیر لیجیان جھاؤ نے پاکستان میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سفیر نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ پاکستان میں اس تاریخی موقع کا گواہ بننا میری خوش قسمتی رہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن سیلیوٹ کا حقدار ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان کے کچھ ٹیلی ویژن پر نشر کی جا رہی خبروں کے مطابق عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی سب سے آگے نظر آ رہی ہے لیکن جو رجحان سامنے آ رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی پارٹی مکمل اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ جیو نیوز کے مطابق 272 میں سے 167 سیٹوں کے شروعاتی رجحانات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کو 51 سیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 41 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی عام انتخابات کے لئے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور پاکستان قومی اسمبلی (نیشنل اسمبلی) کی 272 سیٹوں کے لئے جو 3459 امیداوار میدان میں ہیں ان کی قسمت کا فیصلہ کچھ ہی گھنٹوں میں آنے والا ہے۔ ان امیدواروں میں 1632 امیدوار پنجاب سے، 824 سندھ سے 725 اور بلوچستان سے 287 امیدوار میدان میں ہیں۔نیشنل اسمبلی کی 272 سیٹوں میں سے نیشنل اسمبلی کی دو سیٹوں پر انتخابات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان میں شام 6 بجے کے بعد ووٹنگ ختم ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی کئی بوتھوں پر ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان انتخابی کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق شام 7 بجے سے پہلے نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکتا اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 8 بجے کے بعد کچھ اشارے سامنے آنے لگیں گے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران عمران خان پر ویڈیو ریکارڈنگ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں ان کا ووٹ رَد بھی کیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج پورے پاکستان میں ووٹنگ جاری ہے۔ شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 272 سیٹوں پر 3549 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں 60 سیٹیں خواتین کے لیے محفوظ ہیں جب کہ 10 فیصد سیٹیں ہندوؤں سمیت دوسرے مذہبی اقلیتوں کے لیے محفوظ ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔ اس بات سے ناراض مسلم لیگ (ن) حامی ووٹرس نواز شریف بن کر ووٹ ڈالنے کے لیے گھر سے باہر نکلے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر ہینڈل پر اطلاع دی گئی ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
انتخابی کمیشن نے ن لیگ کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی اپیل ٹھکرائی
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کے اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ایم ایل این نے سست پولنگ کے سبب یہ درخواست کی تھی۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ پولنگ کا وقت آگے نہیں بڑھایا جائے، حالانکہ جو ووٹر پولنگ مرکز میں قطار میں لگ چکے ہوں گے انہیں اپنا ووٹ 6 بجے کے بعد بھی کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
صحافیوں کے داخلے پر پابندی
لاہور کے علاقے مزنگ میں صحافیوں کو ایک پولنگ سٹیشن میں نہیں جانے دیا جا رہا۔ بی بی سی اردو کے مطابق وہاں تعینات سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ کسی رپورٹر کو اندر نہ جانے دیا جائے چاہے اس کے پاس ایکریڈیٹیشن کارڈ ہی کیوں نہ ہو۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور پہلی بار الیکشن میں حصہ لینے والے بلاول بھٹو نے ووٹ دینے کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ ’ہر ووٹ کی اہمیت ہے۔ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔‘
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
کوئٹہ دھماکہ پاکستان کے دشمنان کی سازش: عمران خان
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ دھماکہ کو پاکستان کے دشمنان کی انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ عمران کے ٹوئٹ پر لکھا، ’’کوئٹہ میں دہشت گردوں کی طرف سے کیا گیا دھماکہ قابل مذمت ہے، یہ پاکستان کے دشمنان کی طرف سے جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ بے گناہوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر میں دکھی ہوں۔ پاکستانی دہشت گردوں کو لازمی طور پر شکست دیں گے۔‘‘
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں یہ سوال کیا گیا ہے کہ آپ کے خیال میں انہوں نے کس کو ووٹ دیا ہوگا؟ حالانکہ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے خود ہی جواب میں ’بلے پہ ٹھپا‘ بھی لکھ دیا گیا ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
کوئٹہ میں عام انتخابات کے لئے ہو رہے پولنگ کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں مہلوکین کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 28 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ دھماکہ مشرقی بائی پاس پر واقع تعمیرِ نو پولنگ سٹیشن کے قریب ہوا۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکے میں تقریباً 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے بلوچستان میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
Pakistan Election Updates:
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پشاور سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق صوابی کے حلقہ پی کے47 میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کی نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان الیکشن اپ ڈیتس:
(بی بی سی اردو)
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
راولپنڈی کی خاتون ووٹرز ناراض
بی بی سی اردو کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ 62 میں پولنگ اسٹیشن پہنچنے والی چند خواتین احتجاج کر رہی ہیں کیونکہ بقول ان کے انہیں انتظار کرنے کو کہا گیا اور پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔<a href="https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1021963724461154304/photo/1"></a>
پاکستانی چینلوں پر انتخابی مواد نشر کرنے پر روک
پاکستانی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستانی ٹی وی چینلوں کی طرف سے الیکشن سے متعلق پروگرام نشر کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس طرح کے مباحثہ اور مواد کے نشر کئے جانے پر روک لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی وی چینل 23 جولائی سے پہلے کے عوامی جلسوں کی ریکارڈ شدہ ویڈیوز، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے خطاب نشر کر رہے تھے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
بی بی سی اردو کے مطابق انتخابات کے دوران انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے لئے صبح 8 بجے سے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ اس کے تحت ملک بھر کے 10 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
کل 3549 امیدوار 272 سیٹوں پر انتخابی میدان میں ہیں۔ دیگر 60 سیٹیں خواتین کے لئے مختص ہیں جبکہ 10 فیصد سیٹیں ہندوؤں و دیگر اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔
اہم مقابلہ شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن، کرکٹر سے رہنما بنے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیچ ہے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان کے عام انتخابات کی لمحہ با لمحہ نشریات کے لئے ڈان نیوز کی ویڈیو دیکھیں:
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان میں عام انتخابات کے تحت ملک بھر کے ووٹر قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270، پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 295، سندھ اسمبلی کی 130 میں سے 128، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 99 میں سے 97 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 50 نشستوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔
پولنگ کے دوران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے کئے 16 لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 5 لاکھ پولس اہلکار شامل ہیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 202100 اور سندھ میں 100500 پولس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
عام انتخابات 2018 میں جہاں عام شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں وہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدوار بھی وقفے وقفے سے اپنے علاقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ رہے ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
پاکستان میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی کل نو نششتوں پر آج پولنگ نہیں ہو رہی ہے۔ ان میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 7 حلقے شامل ہیں۔ انتخابات کے اس التوا کی مختلف وجوہات ہیں۔
صوبائی اسمبلیوں کے وہ حلقے جن میں انتخاب ملتوی ہوئے ہیں:
ان تمام حلقوں میں انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ امیدواروں کی موت بنی جن میں سے تین ہارون بلور، اکرام اللہ خان گنڈا پور اور سراج رئیسانی دہشت گردوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
ویڈیو: پاکستان انتخابات پر مبنی انڈیا ٹوڈے کی خصوصی رپورٹ
اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف نے پاکستانی شہریوں سے ایک ایسا مینڈیٹ دینے کو کہا ہے جو ان تمام مینڈیٹوں کو ختم کر دے جس نے پاکستان کو انصاف کا ایک قبرستان بنا دیا ہے۔
اس وقت بدعنوانی کے الزامات میں سزایافتہ نواز شریف اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ جیل میں بند ہیں۔ اہم مقابلہ شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن، کرکٹر سے رہنما بنے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیچ ہے، اس کے علاوہ کچھ چھوٹی جماعتیں بھی الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 8:55 AM IST