پاکستان

القاعدہ کو ٹریننگ دینے کا پاکستانی پی ایم نے کیا اعتراف، اَمریکہ سے ناخوش نظر آئے عمران

عمران خان کا کہنا ہے کہ ’’1980 میں سوویت سَنگھ کے وقت افغانستان مسئلہ پر پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دیا۔ سوویت کے خلاف جہاد کے لیے پاکستانی فوج نے کچھ لوگوں کو ٹریننگ دی جو بعد میں القاعدہ بن گیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز کاؤنسل آف فورن رلیشنز (سی ایف آر) میں کئی ایشوز پر بات کی اور کھل کر اپنی باتیں سامنے رکھیں۔ اس درمیان عمران خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ سوویت سَنگھ میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے القاعدہ کو پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ٹریننگ دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس بات کا اعتراف پی ایم عمران خان پہلے بھی کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے امریکہ سے ناخوشی کا بھی اظہار کیا۔

Published: 24 Sep 2019, 12:10 PM IST

پاکستانی پی ایم نے نیو یارک میں میڈیا کے کئی سوالوں کا جواب دیا اور کچھ سوالات نے تو عمران خان کو شرمندہ بھی کیا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ’’1980 میں سوویت سَنگھ کے وقت افغانستان کے مسئلہ پر پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دیا۔ سوویت کے خلاف جہاد کرنے کے لیے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی نے کچھ لوگوں کو ٹریننگ دی اور بعد میں یہ گروپ القاعدہ بن گیا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’1989 میں جب سوویت نے افغانستان چھوڑ دیا تو بعد میں امریکہ نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔ لیکن یہ دہشت گرد تنظیم پاکستان میں ہی رہی۔ پھر جب نیو یارک میں 11/9 کا حملہ ہوا اور ایک بار پھر پاکستان امریکہ کے ساتھ آیا، تو معاملہ خراب ہو گیا۔ یہی سبب ہے کہ ہمیں بار بار جھٹکا لگتا رہا۔‘‘

Published: 24 Sep 2019, 12:10 PM IST

عمران خان نے میڈیا کے سامنے امریکہ کے سابق وزیر دفاع جیمس میٹس کے ایک تبصرہ کے تعلق سے بتایا کہ امریکہ کے لیڈر کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کٹرپسند کیوں بنا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری غلطی تھی کہ 11/9 کے بعد افغانستان کے ساتھ لڑائی میں ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا۔ پاکستان نے 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں القاعدہ کے حملوں کے بعد شورش پسندی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دے کر بڑی غلطی کی۔

Published: 24 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Sep 2019, 12:10 PM IST