پاکستان

پاکستانی فوج نے بلوچستان کے رہائشی علاقہ میں کی بموں کی بارش، 12 افراد جاں بحق

بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی کے اندر کئی لاشیں تھیں، جنھیں فوجی آپریشن کے دوران آگ لگا دی گئی۔ حالانکہ اس دعویٰ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

پاکستانی فوج ایک بار پھر اپنی زیادتیوں کے سبب سرخیوں میں ہے۔ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ بلوچستان کے برخان واقع ایک رہائشی علاقہ میں بموں کی بارش کی گئی ہے، جس میں خواتین و بچوں سمیت 12 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ 3 دیگر لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بی ایل اے نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 12-8 اپریل کے درمیان الگ الگ حملوں میں 8 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق کچھ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج پر حملہ کیا، جس میں 12 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ کے بعد پاکستانی فوج نے مبینہ طور پر رہائشی علاقوں میں بڑے پیمانہ پر آپریشن شروع کیا، جس میں معصوم لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں 70 سالہ شخص سے لے کر 2 سال تک کا بچہ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے حوالہ سے سامنے آئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی کے اندر کئی لاشیں تھیں، جنھیں فوجی آپریشن کے دوران آگ لگا دی گئی۔ حالانکہ اس دعویٰ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پاکستانی فوج کی کارروائی کی تنقید کرتے ہوئے بلوچ امریکن کانگریس کے سربراہ تاراچند نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم اس حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مانتے ہیں کہ جو بھی فوج بے گناہ عام لوگوں کو نقصان پہنچانے میں شامل ہے، اسے ایسی حرکتوں کے لیے بہت شرمندہ ہونا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

اس پورے معاملے پر اب تک پاکستانی فوج کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے 12-8 اپریل کے درمیان الگ الگ حملوں میں 7 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ گروپ کے ترجمان نے یہ جانکاری دی، جسے ’بلوچستان پوسٹ‘ نے شائع کیا ہے۔

Published: undefined

ایک بیان میں بی ایل ایف ترجمان میجر گوارہم بلوچ نے کہا کہ آپریشن میں پاکستانی ملٹری فورس، فرنٹیئر کارپس کے جوانوں اور اوارن، دشت، کوئٹہ اور چگائی میں پولیس پوسٹ کو ہدف بنایا گیا، جبکہ برخان، جھاؤ اور مشکے میں کمیونکیشن انفراسٹرکچر پر بھی حملہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جنگجوؤں نے اوارن کے اہوری علاقے میں 8 ملٹری گاڑیوں کے قافلے پر ہدف بنا کر حملہ کیا، اور ان کے ساتھ چل رہی گاڑیوں پر راکیٹ لانچر اور آٹومیٹک اسلحوں سے نشانہ بنایا تاکہ موومنٹ کو روکا جا سکے۔ بیان میں جانکاری دی گئی ہے کہ اس حملہ میں پاکستانی فوج کی 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جس سے فوج کے 5 جوان موقع پر ہی مارے گئے اور 4 سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined