پاکستان

پاکستان: شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شہباز شریف نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

شہباز شریف حلف لیتے ہوئے
شہباز شریف حلف لیتے ہوئے ویڈیو گریب

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت، مریم نواز، حمزہ شہباز، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی و دیگر شریک ہوئے۔ شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے قائد ایوان کے انتخاب میں 174 ووٹ حاصل کیے تھے۔ واضح رہے کہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علالت اور مختصر رخصت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف کو ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب کئے گئے۔

Published: undefined

قومی اسمبلی میں نئے قائد کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے صدر شریف کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے عمل سے پہلے، عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے ’اپوزیشن‘ جماعتوں کے رہنماؤں اور امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے اپنی جانب سے عمران حکومت میں وزیر خارجہ رہنے والے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined